ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

ری آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت لئے گئے تمام فیصلے غیرآ ئینی

   68 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

ری آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت لئے گئے تمام فیصلے غیرآ ئینی

وائٹ پیپر کی کاپیاں صدر ہند ممبر پارلیمنٹ دانشواروں کوفراہم کی جائیگی /پیپلزالائنس
سرینگر6 2 فروری/2026کے بجائے 2020میں حد بندی کاقیا م عمل میں لانے مرکزی حکومت کی کارروائی کوجموں کشمیرکے لئے سازش سے تعبیر کرتے ہوئے پیپلز الائنس نے کہا کہ ری آر گنائزیشن ایکٹ کے تحت عمل میں لائے گئے تمام اقدامات غیرآ ئینی غیرجمہوری غیراخلاقی ہے حد بندی کمشن کی تجویزوں کوسختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ پیپر کی کاپیاں صدر ہندممبران پارلیمنٹ دانشواروں سیول سوسائیٹئز کوفراہم کی جائیگی تاکہ وہ جموںو کشمیرمیں پانچ اگست 2019کے بعد کی صورتحال کااز خود جائزہ لے سکے ۔ اے پی آ ئی کے مطابق گھپ کار الائنس نے ری آ رگنائزیشن ایکٹ کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کوغیرآ ئینی غیرجمہوری غیراخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموںو کشمیرکی وحدت انفرادیت اور اجتماعیت کو نیست نابود کردیااور 31اکتوبر کے بعد ری آ رگنائزیشن ایکٹ کے تحت جتنے بھی اقدامات اٹھائے ہے اس سے جموںو کشمیر کو نقصان پہنچا ہے ۔پرُہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز الائنس کے سربراہ ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے کہا کہ ملک میں حدبندی 2026میں قائم کرنے کاپارلیمنٹ نے پہلے ہی فیصلہ کیاہے تاہم حدبندی کاقیام 2020میں جموںو کشمیرمیں لانے کی جو کارروائی عمل میں لائی گئی ہے وہ جموںو کشمیرکے خلاف ایک ساز ش سے کم نہیں ہے ۔سابق وزیراعلیٰ نے حدبندی کمشن کی عبوری تجویزات کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمشن نے ایک پارٹی کے ایجنڈے کوتقویت پہنچائی ہے اور اس سے حدبندی کانام دیاگیاہے ۔سابق وزیراعلیٰ نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ پرتشویش کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ دنیامیں امن کی اشد ضرورت ہے ناتوممالک نے اگر روس کی سالمیت کے خلاف اقدامات اٹھائے ہے تو ان خطرات کودور کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور روس کوچاہئے کہ یوکرین کی سالمیت کااحترام کرکے فوری طور پرجنگبندی کریں ۔اس موقعے پر پی اے جی ڈی کے ترجمان محمدیوسف تاریگامی نے حدبندی کمشن کی تجویزات کو مسترد کرتے ہوے کہاکہ حد بندی کمشن کاقیام ہی غیرقانونی ہے ۔ری آ رگنائزیشن ایکٹ کے بعد عدالت عظمیٰ کادروازہ کھٹکھٹایاگیاہے تاہم جموںو کشمیرکے حوالے سے جوبھی فیصلے لئے جارہے ہے وہ غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے ۔انہوںنے کہا پی اے جی ڈی نے ایک وائٹ پیپرتیار کیاہے جس میں پانچ اگست 2019کے بعدکے تمام حالات کاخاکہ کھنچا گیاہے اور پی اے جی ڈی وائٹ پیپر کی کاپیان صدر ہندممبران پارلیمنٹ سیول سوسائیٹئز کو فراہم کرے گی تاکہ وہ جموںو کشمیر کے حالات کواز خود جائزہ لے سکے ۔انہوںنے پانچ اگست کے بعد مرکزی حکومت اورسرکارکی جانب سے بیروز گاری کے خاتمے تعمیروترقی کویقینی بنانے عوامی مشکلات کاازالہ کرنے بیرونی سرمایہ کاری کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو دیوانے کاخواب قرار دیتے ہوئے کہاکہ جموںو کشمیرکے لوگ کس عذاب سے گزررہے ہیں اور قبرستان کی خاموشی کومرکزی حکومت امن کاجو نام دے رہی ہے اس کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہونگے ۔انہوںنے جموں وکشمیری کے حوالے سے حز ب اختلاف کی خاموشی پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا آج جموںو کشمیرکی باری ہے کل کسی اور ریاست کی بھاری آئی گی اور اگرحزب اختلاف نیند سے نہ جاگی تو مستقبل میں انہیں بھی سخت حالات کاسامناکرنا پڑیگا اور ملک کاعوام انہیں کسی بھی صورت میں معاف نہیںکریگا ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.