49

کشمیر میں اسکول دوبارہ کھولنے کیلئے تیار ، گھر سے نکل کر اسکول پہنچنے تک ایس او پیز پر عمل لازمی

گیٹ پر سکریننگ ہوگی ، کسی بھی بچے میںکوئی علامت پائی گئی تو گھر واپس بھیج دیا جائے گا /ناظم صحت کشمیر
سرینگر/26فروری// کشمیر میںاسکول دوبارہ کھولنے کیلئے تیار ہے کی بات کرتے ہوئے ناظم صحت نے کہا کہ گھر سے نکل کر اسکول پہنچنے تک ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدر آمد کرنا لازمی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے زیڈی بل علاقے میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناظم صحت کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ گاڑیوں میں ایس او پیز پر عملدر آمد لازمی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اسکولوں کے گیٹ پر بچوں کی جانچ بھی ہوگئی اور اس کیلئے تمام انتظامات کو مکمل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی اس بات کا اعلان کیا گیا ہے اسکول کھل رہے ہیں جس چلتے ہم نے اسکول کھولنے کو لیکر تمام تیاریوں کو حمتی شکل دی ہے ۔ ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ بچوں کے گھر سے نکلنے اور اسکول پہنچنے تک ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے گا جبکہ ساتھ ہی اسکول کے گیٹ پر بچوں کی تھرمل سکریننگ بھی ہو گی ۔ جبکہ ساتھ ہی یہ بھی دیکھا جائے گا کہ بچوں نے ماسک کا استعمال کیا ہے کہ نہیں۔ ناظم صحت کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی اسکول میںلگا کہ بچے کو بخار یا دیگر کچھ علامت ہے تو اس کو گھر واپس بھیج دیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ یہ پہلے ہی طے کیا گیا کہ کلاسوں میں سماجی دوری کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور ساتھ ہی سنٹائزرس بھی دستیاب رکھیں جائیں گے ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ 15سے 17سال تک کے عمر کے بچوں کیلئے ٹیکہ کاری کا اچھا رجحان رہا ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ سے بچنے کیلئے ٹیکہ کاری لازمی ہے اور کووڈ کی تیسری لہر سے بچنے کیلئے ٹیکہ کاری ضروری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہر ضلع میں اکسیجن سہولیات دستیاب رکھی گئی ہے اور لوگوں کے دروازوں تک صحت کے بنیاد ی ڈھانچے کو پہنچایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے اندر اندر لوگوں کو طبی شعبے میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں