حضرت سید میرک شاہ صاحب ؒکاشانی کے عرس پر ڈاکٹر فاروق کی مبارکباد 57

بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے حد بندی کمیشن کی جانب سے اسمبلی سیٹوں میں اضافہ کیا گیا

حد بندی کمیشن کی تازہ تجاویز نے جموں و کشمیر کے عوام کو مایوسی کر دیا / ڈاکٹر فاروق عبد اللہ
روس یوکرین جنگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لی گئی ،مہنگائی ہو گی اور تیل کی قیمتیں آسمان کو چھوئیں گی
سرینگر/26فروری// بی جے پی کو فائدہ پہنچانے اور انتخابات میں پارٹی کو آگے بڑھانے میں مدد کرنے کیلئے حد بندی کمیشن کی جانب سے سیٹوں میں اضافہ کیا گیا کی بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ حد بندی کمیشن کی تازہ تجاویز نے جموں و کشمیر میں مایوسی کو بڑھا دیا ہے اور پینل نے صرف ایک منصوبہ بندی کے تحت بی جے پی کے حق میں کام کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق عوامی اتحاد برائے گپکار الائینس کی مشترکہ پریس کا نفرنس کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عوامی اتحاد کے صدر اور نیشنل کانفرنس سربراہ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ حد بندی کمیشن کی طرف سے دی گئی سفارشات متعصبانہ ہیں اور انہوں نے جو کچھ بھی کہا ہیاس نے درحقیقت جموں و کشمیر میں ایک نئی تشویش کو بڑھا دیا ہے۔ڈاکٹر فاروق نے کہا ’’حد بندی پینل نے جو کچھ بھی کیا ہے اس میں ایک بڑا منصوبہ دیکھ رہا ہوں۔ کمیشن نے بی جے پی کے حق میں کام کیا ہے جیسا کہ میں نے اندازہ لگایا ہے کہ منصوبہ یہ ہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی میں دفعہ 370 کے حق میں قرارداد منظور کی جائے اور پھر بی جے پی خود اس کیس کو عدالت میں لے جائے گی اور جیت کا دعویٰ کرے گی۔‘‘انہوںنے مزید کہا کہ جہاں تک نیشنل کانفرنس کا سوال ہے پارٹی ہر صورت میں انتخابات میںحصہ لے گی ۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا پی اے جی ڈی مشترکہ طور پر انتخابات لڑے گی۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ ا س وقت اس معاملے پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن آنے دیں، بہت سے لوگ الیکشن لڑنے کیلئے ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔روس یوکرین جنگ پر ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لی گئی جس سے مہنگائی ہو گی اور تیل کی قیمتیں آسمان کو چھوئیں گی۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ جنگ کبھی کسی کی مدد نہیں کرتی اور انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک میں حالات جلد بہتر ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں