12

شیوراتری کے پیش نظر سہولیات دستیاب رکھنے کی اپیل

سرینگر25 فروری //جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس جنرل حاجی علی محمد ساگر نے ڈویژنل انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مہاشیوراتری کے پوتر تہوار کے سلسلے میں جموں اور وادی میں جن علاقوں میں پنڈٹ برادری کے میںمقیم ہے، وہاں بغیر خلل بجلی، پینے کا پانی، صحت صفائی اور مندروں تک آنے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ کی تمام سہولیات کے ساتھ ساتھ ایشاء ضروریہ خصوصاً چاول ،کھانڈ ،آٹا ،رسوئی گیس مٹی کا تیل وافر مقدار میں دستیاب رکھا جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شیوراتری کے موقع پر گوشت، مچھلیاں ، ندروں، آخروٹ وغیرہ دستیاب رکھے جائیں ۔ اس دوران پارٹی کے صوبائی صدور ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈر ان سابق ایم پی شریف الدین شارق،بوشن لال بھٹ ، ایم کے یوگی، جگدیش سنگھ آزاد، ضلع صدر بارہمولہ ڈاکٹر سجاد شفیع،ضلع صدر گاندربل حاجی غلام نبی راتھر، ضلع صدر اننت ناگ الطاف احمد کلو، ضلع صدر کپواہ قیصر جمشید لون، ضلع صدر بڈگام حاجی عبدالحد ڈار نے مہا شیو راتری پر تمام تر بنیادی سہولیات میسر رکھنے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں