ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی درگاہ حضرت بل میں حاضری

   74 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی درگاہ حضرت بل میں حاضری

سرینگر25 فروری//صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعہ کوآثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور وہیں نماز جمعہ بھی ادا کی۔انہوں نے جموںوکشمیر اور یہاں عوام کو درپیش سنگین نوعیت کے چیلنجوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا مانگی۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہاں کے عوام کی خوشحالی اور فارغ الباری ، مکمل امن و امان اور اُمت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کیلئے بھی دعا کی۔ انہوں نے اللہ کے دربار میں سربسجودہوکر جان لیوا اور وبائی بیماری کورونا وائرس سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات کیلئے بھی دعا کی۔ دریں اثناء ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے تینوں خطوں کے ڈویژنل انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ شب معراج کی تقریب کے دوران درگاہوں، زیارتگاہوں ، مساجد اور خانقاہوں خصوصاً آثار شریف درگاہ حضرت سرینگر میں زائرین کیلئے بغیر خلل بجلی، پینے کے پانی، صحت وصفائی اور صبح صادق سے رات گئے تک معقول ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات دستیاب رکھیں۔ انہوں نے فرزندانِ توحید سے اپیل کی کہ وہ ان متبرکہ ایام کے دوران جموںوکشمیر کے عوام کی فتح و نصرت، خوشحالی اور فارغ البالی کیلئے دعا کریں۔

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.