ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

انتظامیہ برفباری سے نمٹنے کیلئے تیار نظر نہیں آئی

   108 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

سی سی ٹی وی تاجروں اور کاروباریوں کو نصب کرنے کا حکم تاناشاہی پر مبنی

نشیبی علاقے ابھی بھی زیر آب اور کئی علاقوں کے رابطے ہنوز منقطع ،بجلی اور پانی کی مکمل سپلائی بحال ہونا بھی باقی:نیشنل کانفرنس
سرینگر25 فروری // جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے برفباری سے پیدہ شدہ صورتحال سے نمٹنے میں انتظامیہ کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برف باری کے بعد جس طرح سے انتظامیہ بے بس نظر آئی اُس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ انتظامیہ اس بارے میں بالکل بھی تیار نہیں تھی۔ پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ چند انچ برفباری نے حکومت اور انتظامیہ کی کے بلند بانگ دعوئوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ۔گورنر انتظامیہ نے لوگوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک وادی کے کئی نشیبی علاقے زیر آب ہیں اور کئی علاقوں میں ابھی تک بجلی اور پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی ہے۔ کمال نے صوبائی کمشنروں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور پر عوام کی راحت رسانی کے اقدامات کی نگرانی کریں اور سرحدی علاقوں میں متعلقہ انتظامیہ اور فیلڈ سٹاف کو متحرک کریں اور ساتھ ہی ان علاقوں میں غذائی اجناس اور ادویات کا وافر سٹاک پہنچایا جائے۔ انہوں نے محکمہ بجلی کے حکام سے بھی اپیل کی کہ وہ جنگی بنیادوں ایسے علاقوں میں بجلی کی مکمل سپلائی بحال کریں جہاں برفباری سے ترسیلی لائینوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اسی دوران سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر،میاں الطاف احمد، سکینہ ایتو، چودھری محمد رمضان، جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر حمد ویری ،شمالی زون صدر جاوید احمد ڈار، وسطی زون صدر علی محمد ڈار ،ضلع صدر اننت ناگ الطاف احمد کلو، ضلع صدر کولگام ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی،ضلع صدر گاندربل حاجی غلام نبی راتھر،ضلع در شوپیان شوکت حسین گنائی، ضلع صدر کپوارہ قیصر جمشید لون،ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد، ضلع صدر بارہمولہ ڈاکٹر سجاد شفیع، ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر اور ترجمان عمران نبی ڈاربررفباری سے پیداہ شدہ صورتحال اور عوام کی راحت رسانی کیلئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر دلچسپی لیکر ایسے کنبوں کی بازآبادکاری اور امدادکاری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں جن کے مکانوںکو برفباری سے نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.