ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

برفباری کے بعد جنگلی جانوروں کی ایک بڑی تعداد بستیوں کورُخ کرنے پرمجبور

   60 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

برفباری کے بعد جنگلی جانوروں کی ایک بڑی تعداد بستیوں کورُخ کرنے پرمجبور

داچھی گام پارک میں وائلڈ لائف محکمہ کی جانب سے غذائی اجناس جنگلی جانوروں تک پہنچانے کی کوششیں شروع
سرینگر5 2 فروری//حالیہ برفباری کے بعد جنگلی جانوروں کی ایک بڑی تعداد پیٹ کی آگ کوبجھانے کے لئے نشیبی علاقوں کارُخ کرنے پرمجبور پہاڑی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں خوف ودہشت ۔ادھروائلڈ لائف محکمہ نے داچھی گام میں موجود جانوروں کو غذائی اجناس کاسلسلہ شروع کیاہے تاکہ داچھی گام پارک کے جنگلی جانور بستیوں کورُخ کرنے پرمجبور نہ ہوسکے ۔اے پی آ ئی کے مطابق 22-23 فروری کی درمیانی رات کوشدید برف باری کے بعد وادی کشمیر کے جنگلوں میں پائے جانے والے جنگلی جانور پیٹ کی آگ کوبجھانے کے لئے بستیوں کورُخ کرنے پرمجبور ہوگئے ہے اور پہاڑی علاقوں میں بڑی تعداد میں تیندوے، ریچھ، لنور، بندر اور دوسرے جانور پیٹ کی آگ کوبجھانے کے لئے پہاڑی علاقوں کی بستیوں میں جنڈوں کی تعداد میں گھوم پھیر رہے ہے جسے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں خوف ودہشت پھیل گیاہے ۔پیٹ کی آگ کوبجھانے کے لئے تیندوے ،ریچھ، لومڑیاں پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے گاؤ خانوں میں گھسنے سے بھی گریز نہیں کررہے ہے او رمویشیوں کواپنانیوالہ بنارہے ہے ۔وائلڈ لائف محکمہ نے بھی داچھی گام پارک میں برف باری کے بعد جنگلی جانوروں کوغذائی اجناس پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیاہے تاکہ جنگلی جانور داچھی گام پارک سے نکل کربستیوں کی طرف رخ نہ کرسکے ۔داچھی گام کے آس پاس رہنے والے لوگوں نے خبر رساں ادارے کے ساتھ گفتگو کے دوران کہاکہ ہانگل ،ہرن اپنی پیٹ کی آگ کوبجھانے کے لئے بستیوں کارۃخ کرنے پرمجبور ہوگئے ہے اور اس دوران لوگ ان کاشکار کرنے کی تاک میں رہتے ہے اور اگر ان نایاب ہرنوں اور ہانگلوں کوبچانے کے لئے فوری طور پراقداما ت نہیں اٹھائے گئے تو بھوک سے نڈہال ان نایاب جانوروں کاشکار کرنے میں کوئی بھی کسرباقی نہیں چھوڑ دی جائیگی جس سے یہ جنگلی جانور ناپید ہونگے ۔وائلڈ لائف محکمہ کے سینئرافسروں نے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ نقل وحرکت کے دوران احتیاط کا خاص خیال رکھے جنگلی جانور بستیوں کارُخ کررہے ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے احتیا ط کے بغیراور کوئی چارہ نہیں ہے ۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.