ہندواڑہ میں المناک سڑک حادثہ ،مسافر بردا ر گاڑی کی ٹکر سے کمسن لڑکا از جان 48

شمالی کشمیرکے پٹن قصبے میں ہٹ اِن رَن کاواقع رونماء

55سالہ شخص لقمہ اجل ،پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی
سرینگر25 فروری//شمالی کشمیرکے پٹن قصبے میں ہٹ اِن رَن کاواقع رونماء ،پولیس نے کیس درج کرکے فرار ہوئے ڈرائیو رکی تلاش بڑے پیمانے پرشروع کردی ۔اے پی آ ئی نمائندے کے مطابق شمالی کشمیرکے پٹن قصبے میں بعد از دوپہر نماز جمعہ کے قریب اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب 55سالہ فاروق احمدلون ولدمحمدرمضان ساکنہ زنگم پٹن گھرسے سامان لینے کے لئے بازار گیاتھا کہ پٹن قصبے میں نامعلوم گاڑی نے ا س سے زوردار ٹکرمار دی جس سے وہ شدیدزخمی ہوا اگر چہ مزکورہ 55سالہ شہری کو ٹرامااسپتال پٹن پہنچادیاجہاں ڈاکٹروں نے مرہم پٹی کے بعد اسکی حالت نازک قرار دے کراس سے مزیدعلاج کیلئے سرینگر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا جہاں وہ چند گھنٹوں تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گیا۔پولیس نے نعش کواپنی تحویل میں لے کر قانونی لوازمات پورے کئے اور میت آخری رسومات کے لئے لواحقین کوسونپ دی ۔55سالہ شہری کی نعش جب اس کے آبائی گھر پہنچادی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا،بڑی تعداد میں لوگوں نے شہری کی نمازا جنازہ میں شرکت کر کے پرُنم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا۔ادھرپولیس نے واقعے میں ملوث ڈرائیو رکی تلاش بڑے پیمانے پرشروع کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں