سرحدی ضلع کپواڑہ کے اکثر و بیشتر دیہات میں بجلی کی عدم دستیابی 67

سرحدی ضلع کپواڑہ کے اکثر و بیشتر دیہات میں بجلی کی عدم دستیابی

آلوسہ بابا پورہ میں پچھلے ایک ماہ سے بجلی کی آنکھ مچولی ، لوگوں میں محکمہ کے خلاف سخت غصہ
سرینگر/25فروری//سرحدی ضلع کپواڑہ کے اکثر و بیشتر دیہات میں بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگوں کو کافی پریشانیاں درپیش ہے اور وہ محکمہ بجلی کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کپوارہ کے قصبہ و دیہات گزشتہ ایک مہینے سے مکمل طور پر برقی رو سے محروم ہے۔ نمائندے کے مطابق ضلع کے آلوسہ بابا پورہ علاقے کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ تحصیل کرالپورہ کے آلوسہ میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام کو شدید پریشانیوں کا سامنا درپیش ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاقہ گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے۔ مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ اگرچہ انہوں نے اس معاملے کو لیکر کئی بر انتظامیہ کو گذارش کی گی تا ہم انکے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ہے جس کے نتیجے میں عوام کو مشکلات درپیش ہے۔لوگوں کا کہنا تھا کہ محکمہ پی ڈی ڈی صارفین سے بھاری فیس وصول کرتا ہے جبکہ وہ برقی رو سے مکمل طور پر محروم ہیں۔ اسلئے بقول اْنکے اگر فوری طور پر بجلی نظام میں تبدیلی نہیں لائی گئی تو ضلع بھر کے لوگ محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف ہمہ گیر احتجاج شروع کر کے فضول ضائع ہورہی ہیں رقومات بچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں