ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

سیا حتی مقامات پر بر فیلی نظارے

   76 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

سیا حتی مقامات پر بر فیلی نظارے

سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ان نظاروں سے لطف اندوز ہورہی ہے
سرینگر25 فروری/ / برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پربیرونی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد بر ف کے نظاروں سے لطف اندوز ہورہی ہے ۔سی این ایس کے مطابق حالیہ برف باری کے بعد گلمرگ میں کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ نمائند ے کے مطابق اس وقت چونکہ گلمرگ میں برفباری کے باعث موسم کافی دلکش ہے اور بیرونی سیاحوں کی خاصی تعداد یہاں پہلے سے موجود ہے لیکن اب برف بار کے بعدمقامی افراد نے بھی گلمرگ کا رخ شروع کیا ہے۔ مقامی لوگ بھی دوروز سے ہی یہاں کا رخ کرنے لگے ہیں اور سارے ہوٹل اور مقامات بک ہو چکے تھے ۔ اس دوران ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک خاصی تعداد معروف سیاحتی مقامات گلمرگ اورپہلگام میں لطف بھی اندوز ہوئی ۔ اس دوران سیاحت سے جڑے افراد میں برفباری کے حوالے سے کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔وادی میں ہوئی برفباری کے ساتھ ہی سرمائی سیاحتی سیز ن شروع ہوچکا ہے اور ان دنوں وادی کے مختلف سیاحتی مقامات پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک خاصی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے جو برف سے ڈھکے قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگام کی برفیلی وادیوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری کا لطف اٹھا رہی ہے اور وہ دنیا کے خوب صورت برف سے بھرے ڈھلانوں پر اسکیٹنگ سے مزے لے رہے ہیں۔ گلمرگ میں سیاحت سے جڑے افراد میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے اور وہ خاصی تعداد میں آئے ہوے سیلانیوں کا دل کھول کر استقبال کر رہے ہیں۔ مرکبان اور برف سلیج چلانے والے طبقہ کا کہنا ہے کہ برف باری سیلانیوں کی آمد ان کیلئے آمدنی کا ایک بہترین ذریعہ ہوتا ہے اور وہ روزانہ پانچ سو لیکر ایک ہزار وپے تک کما لیتے ہیںجبکہ کشمیر ی دستکاری سے جڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں سیلانی قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہی وہ کشمیر کی دستکاری سے متاثر ہوکر خوب خریدادی کرتے ہیں۔ پہلگام یں بھی ان دنوں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد قدرت کے نظاروں سے لطف اندو ز ہو ر ہی ہے اور وہ زمین پر بچھی سفید چادر پر خوشی سے جھوم رہے ہیں۔یہاں سیاحت سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ سرمائی سیاحتی سیزن میں یومہ اجرت پر کا م کرنے والے مزدوروں کو کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے کیونکہ ا ن لوگوں کا روز گار سیلانیوں سے جڑ ا ہوا ہی۔ سیاحوں نے برفباری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برف کشمیر کی شناخت مانی جاتی ہے اور سیلانی برفیلی وادی کو دیکھنے کیلئے کھینچے چلے آتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.