54

ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی 27فروری کو بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے جائیںگے

سرکاری سطح پر تمام تر انتظامات مکمل ، پانچ برس تک کے بچوں کو پولیو مخالف قطرے دئے جائیں گے
سرینگر/25فروری//ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی 27فروری کو ’’پولیو ‘‘مخالف قطرے بچوں کو پلائے جائیں گے ۔ ادھر ضلع سرینگر میں بھی اس روز 5برس تک کے تمام بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو کے قطرے تمام ہسپتالوں ، ڈسپنسریز، این ٹی پی سیز، سب ڈسٹرکٹ ہسپتالوں ، اوردیگر طبی اداروں میں بچوں کو دئے جائیںگے ۔ اس ضمن میں تمام والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس روز پانچ برس تک کے بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلانے کیلئے منتخبہ جگہوں پر لے جائیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی 27فروری کو پانچ برس تک کے عمر کے بچوں کو ’’پولیو ‘‘مخالف قطرے پلائے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں ایل جی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور اس سلسلے میں پہلے ہی محکمہ صحت کی جانب سے سنٹروں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرکارکی جانب سے تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور 27فروری کو وادی کشمیر کے تمام طبی اداروں میں پولیو مخالف قطرے لگانے کیلئے کونٹر لگائے جائیں گے ۔ وادی کے تمامم ہسپتالوں ، ڈسٹرکٹ ہسپتالوں ، سب ڈسٹرکٹ ہسپتالوں ، این ٹی پی ایچ ایس میں، ڈسپنسریوں اور دیگر سرکاری طبی اداروں کے ساتھ ساتھ کئی نجی ہسپتالوں میں بھی قطرے پلانے کیلئے سہولیات دستیاب ہوگی ۔ اس کے علاوہ جن علاقوں میں قریب کوئی ہیلتھ سنٹر یا ہسپتال نہیں ہوگا ان علاقوں میں آنگن وارڈی سنٹروں ، پنچائت گھروں اور سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں بھی پولیو کے قطرے پلانے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ دریں اثناء ڈویژنل انتظامیہ نے وادی کشمیر کے تمام علاقوں خاص کر دیہی علاقوں میں پولیو کے قطرے پلانے کیلئے انتظامات کئے جاچکے ہیں ۔ ادھر ضلع سرینگر میں بھی 27فروری کو پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے ’’پولیو ‘‘ مخالف قطرے پلانے کیلئے انتظامات کئے جاچکے ہیں۔ ضلع میں قریب 20لاکھ اس عمر کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ ضلع بھر میں قریب 668مراکز قائم کئے جائیں گے جہاں پانچ برس تک کے عمر کے 198984بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں