بچوں کیلئے ٹیکہ کاری مہم شروع ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر کا ہیلتھ ورکروں کو مبارکباد 51

جموں و کشمیرکے لیفٹننٹ گورنر کی گاڑی کووارانسی میں حادثہ پیش آ یا

لیفٹننٹ گورنر حادثے میں بال بال بچ گئے ،ڈرائیورمعامولی زخمی
سرینگر5 2 فروری/جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے ڈرائیو رمعامولی زخمی ،حادثے کے دوران گورنر کی گاڑی کونقصان ۔اتر پردیش پولیس نے معاملے کے حوالے سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموںو کشمیرکے لیفٹنننٹ گورنر منوج سنہا ٹریفک کے ایک حادثے میں بال بال بچ گئے جب وہ وارانسی اتر پردیش سے غازی پور اپنے گھر جارہے تھے کہ مالویہ نگر کے علاقے میں ان کی گاڑی لوہے کے پلر سے جاٹکرائی جسکے نتیجے میں لیفٹننٹ گورنر کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور ڈرائیورمعامولی طور پرزخمی ہوئے۔ لیفٹننٹ گورنر کودوسری گاڑی کے ذریعے غازی پور اتر پریش اپنے گھرروانہ کردیاگیا۔جموںو کشمیرکے لیفٹننٹ گورنر کی گاڑی کوحادثہ پیش آنے کی خبر جنگل کی آ گ کی طرح پھیل گئی ۔وارنسی ضلع انتظایہ کے اعلیٰ افسر جائے موقع پرپہنچ گئے اتر پردیش پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں