پولیس سربراہ نے دورہ بارہمولہ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا لےا جائزہ 54

ڈرون طیاروں کے ذریعے اسلحہ گرا کر دم توڑتی عسکریت کو مضبوط مستحکم بنانے کی پاکستان کی کوششیں جاری /ڈی جی پی

سرینگ5 2 فروری/دم توڑتی ہوئی عسکریت کوجموں وکشمیر میں دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش پاکستان کی جانب سے انجام دینے کاعندیہ دیتے ہوے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ امن کودرہم برہم کرنے کے لئے پاکستان تمام تر اقدامات اٹھانے میں مشغول ہے تاہم تمام ان کوششوں کو نا کام بنایاجارہاہے ڈرون طیاروں کے ذریعے پہلی بار لکوڈ کیمکل گرانے کی اس کمکمل کاٹیسٹ کیاجارہاہے کہ یہ کن مقاصد کے لئے استعمال کیاجاتاہے۔ جموںو کشمیرمیں عسکریت آخری ہچکولے کھارہی ہے او رامن کوہرحال میں قائم کیاجائیگا جسکے لئے پوری طرح سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ اے پی آ ئی کے مطابق ڈائریکٹرجنرل آف پولیس نے اُدھمپور میں امن قانون کی صورتحال کاجائزہ لینے پرحاشئے پرزررائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے عسکریت کو مضبوط مستحکم بنانے کی کوششیں ہورہی ہے اور پاکستان جموں وکشمیرمیں دم توڑتی ہوئی عسکریت کی اند رنئی روح پھونکنے کی بر پور کوشش کررہاہے اور ا سکے لئے ڈرون طیاروں کے ذریعے اسلحہ گرانے کی کارروائیاں انجام دے رہاہے ۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے کہاکہ جموںو سیکٹر میں پاکستانی خفیہ ایجنسی اور عسکری تنظیموں کے کمانڈروںنے عسکریت پسندوں تک ہتھیار پہنچانے کے لئے ڈرون تیکنالوجی کاجواستعمال کیاہے اس سے ہرحال میں ناکام بنایاجارہاہے اور پچھلے ایک سال سے پولیس وفورسز نے ڈرون طیاروں کے ذریعے گرائے جانے والے اسلحہ گولہ بارود کی بڑی مقدار ضبط کرلی ہے۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پہلی بار ڈرون طیاروں کے ذریعے لکوڈ کیمکل عسکریت پسندوں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی جسے ضبط کیاگیاہے اور اس کا لیبارٹری میں ٹیسٹ کیاجارہاہے تاکہ ا س بات کاپتہ لگایاجاسکے کہ یہ کیمکل کن اغراض مقاصد کے لئے استعمال میں لایا جاتاہے ۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے کہاکہ عسکرت کومضبوط مستحکم بنانے کے لئے پاکستان کی جانب سے منشیات اس طرف پہنچانے کی کارروائیاں انجام دی جارہی ہے اور پولیس وفورسز نے جموںو کشمیرکے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں تک پہنچائی جانے والی منشیات یاانہیں فروخت کرکے رقومات کی ان کوششوں کوناکام بنادیاگیا۔انہوںنے کہاکہ منشیات جموںو کشمیرمیں پہنچاکرا سے جورقومات حاصل کی جارہی ہے وہ عسکریت کومضبوط بنانے کے لئے خرچ کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ سال 2021میںپولیس وفورسز اور عسکریت پسندو ںکے مابین جھڑپوں کے دوران 182کے قریب عسکریت پسند مارے گئے تاہم اس دوران تین سو سے زیادہ ہتھیار برآمد کئے گئے جواس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستان جموںو کشمیرمیں کس قدر عسکریت کو مضبوط مستحکم بنانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے ۔ڈائریکٹرجنرل آف پولیس نے کہاکہ ہم امن ترقی اور خوشحالی کے راہ پرگامزن ہے جموں وکشمیرمیں امن قائم کرنے کی تمام رکاوٹوں کودور کیاجائیگا اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کوبخشا نہیں جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں