حکومت سرحدی علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے/ امیت شاہ 54

جموں کشمیرمیں حالات بہتری کی طرف گامزن

عوام کوانصاف فراہم کرنے کے لئے وعدہ بند /امیت شاہ
سرینگر4/ 2 فروری//جموں وکشمیر میں حالات بہتر ہونے کے فوراً بعد سٹیٹ ہڈ بحال کرنے کا وزیرداخلہ نے کہاکہ جموں کشمیرمیں حالات بہتری کی طرف گامزن ہے بیرونی سرمایہ کاری تعمیر وترقی بیروز گاری کے خاتمے بہتر سہولیات عوام کو ان کے دہلیزوں پر انصاف فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہے حد بندی کمشن کی جانب سے کام مکمل ہونے کے بعد اسمبلی الیکشن کرائے جائینگے عوام کی جانب سے منتخب کئے گئے نمائندے اپنی خدمات انجام دے سکے ۔اے پی آ ئی کے مطابق اتر پرد یش میںعوامی جلسے سے خطاب کرنے کے بعد ایک نیوز چینل کے ساتھ انٹرویو کے دوران مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے جموںو کشمیر میں حالات کوبہترقرار دیتے ہوئے کہا کہ جموںو کشمیر کاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد عسکریت آخری ہچکولے کھارہی ہے ملک دشمن سرگرمیوں پرپوری طرح سے قابوپانے کی کوششیں ہورہی ہے ۔وزیرداخلہ نے جموں وکشمیرمیں سٹیٹ ہڈ بحال کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ حالات میں مزید بہتری آنے کے بعد سٹیٹ ہڈ بحال کیاجائیگا اور ا سکے لئے حالات کاجائزہ لیاجارہاہے ۔مرکزی حکومت جموںو کشمیر پر کڑی نظررکھے ہوئے ہے اور جموںو کشمیرکے لوگوں کے ساتھ جو وعدے کئے گئے انہیں ہرحال میں پورا کیاجائیگا ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ جموںو کشمیرمیں بیرونی سرمایہ کاری تعمیرترقی بیروز گاری کے خاتمے کے لئے کئی طرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہے اور آنے والے مہینوں کے دوران جموںو کشمیرمیں زمینی سطح پربدلاؤ دیکھنے کوملے گا۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کوان کے دہلیزوں پر انصاف فراہم کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دی جائیگی۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ حد بندی کمشن جوں ہی اپناکام مکمل کریگاجموں وکشمیرمیں اسمبلی الیکشن کرائے جائینگے تا کہ عوام کے منتخب حکومتیں لوگوں کے لئے اپنی خدمات انجام دے پائے ۔انہوںنے کہاکہ ملک دشمن سرگرمیاں کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائیگی ۔پانچ اگست 2019کے بعد ملک دشمن عناصر کے خلا ف کارروائیاں عمل میں لانے کے لئے کوئی دقیقہ فرگزاشت نہیں کیاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرمیں حالات کودرہم برہم کرنے کی برپور کوشش کی جارہی ہے تاہم اس طرح کی کارروائیوں کو نا کام بنانے کے لئے جموںو کشمیرانتظامیہ پوری طرح سے اقدامات اٹھارہی ہے ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ جموںو کشمیرمیں حالات کوبہتر بنانا عسکریت کو جڑ سے اُکھاڑ پھینک دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے جموںو کشمیرکے بارے میں ہر وقت مناسب فیصلے لینے میں کو ئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑی جارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں