56

سرحدوں پر تعینات افواج جدید ہتھیاروں سے لیس

بھارتی افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار /فوجی چیف
سرینگر//24فروری//آرمی چیف کا کہنا ہے کہ فوج سرحدوں پر امن و امان کے قیام کی خاطر اقدامات اُٹھا رہی ہیں ۔ انہوں نے چیلنجزوں سے نمٹنے کی خاطر بھارتی افواج پوری طرح سے تیار ہیں۔ یو پی آئی کے مطابق آرمی چیف ایم ایم نروانے نے واضح کیا ہے کہ فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں سرحدوں پر امن قائم ہو ۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرحدوں پر تعینات افواج کو نہ صرف جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے بلکہ اُن کی سبھی ضروتوں کو بھی پورا کرنے کی خاطر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فوج کو اس وقت کئی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرحدوں پر تعینات افواج پوری طرح سے مستعد ہیں اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی افواج نے اپنی طاقت کو مزید بڑھایا ہے اور فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج پوری طرح سے چوکس ہے اور اُس پار کیا ہو رہا ہے اُس پر بھی ہماری نظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں