ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد.

مرگن ٹاپ پر لاپتہ ہوئے چھ افراد کو تلاش کیلئےبڑے پیمانے پر ریسکو آپریشن شروع کیا گیا

   80 Views   |      |   Friday, May, 20, 2022

مرگن ٹاپ پر لاپتہ ہوئے چھ افراد کو تلاش کیلئےبڑے پیمانے پر ریسکو آپریشن شروع کیا گیا

سری نگر24فروری//ضلع اننت ناگ کے پہاڑی علاقے مرگن ٹاپ پر لاپتہ ہوئے 6 افراد کو تلاش کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر ریسکو اپریشن شروع کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس ڈی ایم کی سربراہی میںتحصیلدار اور دیگر آفیسران نے جمعرات کے روز مرگن ٹاپ پر ریسکو آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کی ہدایت پر دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ لاپتہ افراد کا سراغ لگایا جاسکے۔اْن کے مطابق ایس ڈی ایم کی سربراہی میں ایک ٹیم جے سی بی اور سنو کٹر مشینوں کے ہمراہ مرگن ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ فوج، اور مقامی رضا کار وں نے بھی نے الگ سے ریسکو آپریشن شروع کیا ہے تاکہ لاپتہ ہوئے چھ افراد کو ڈھونڈ نکالا جاسکے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہے اور جونہی موسم بہتر ہوگا تو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی لاپتہ شہریوں کو تلاش کرنے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے یو این آئی اردوکو بتایا کہ بھاری برف باری کے بیچ چھ افراد نے وارن کشتواڑ جانے کی خاطرمنگل کی شام کو مرگن ٹاپ اننت ناگ سے پیدل سفر شروع کیا۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ افراد نے مارگن ٹاپ پر ہی اپنے گھر والوں کے ساتھ فون پر رابط قائم کیا لیکن تب سے ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ان کے مطابق مذکورہ چھ افراد وارون کشتواڑ کے ساکن ہے اور گزشتہ شام انہوں نے اننت ناگ کے مرگن ٹاپ سے کشتواڑ کی اور پیدل سفر شروع کیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ تین ٹیموں نے بیک وقت ریسکو آپریشن شروع کیا ہے تاہم ابھی تک لاپتہ شہریوں کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے کے بعد 10افراد ٹنل کے اندر پھنسے ہیں.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر ( وی ال ڈبیلو ) کو 10.4کلو گرام ہیرون سمیت.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ، ادھر محکمہ موسمیات.

  سرینگر /20مئی / این این این سرحد ی ضلع پونچھ میں آسمانی بجلی گر نے سے ایک شہری کی موت ہوئی ہے
این این این کو.

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار.