بارہمولہ بانہال ریل سروس دوسرے دن بھی معطل 51

بارہمولہ بانہال ریل سروس دوسرے دن بھی معطل

سرینگر4/ 2 فروری//بارہمولہ بانہال ریل سروس دوسرے دن بھی معطل،ریل سفر کرنے والے مسافروں کوپریشانیوں کاسامنا۔ریلوے حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ شدیدبرف باری کے بعد ریل سروس دوسرے دن بھی معطل ریلوے ٹریک کاجائزہ لینے کے بعد ریل سروس دوبارہ بحال کرنے کے بارے میں اقدامات اٹھائے جاسکتے ہے ۔اے پی آئی کے مطابق بانہال بارہمولہ ریل سروس دوسرے دن بھی گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے معطل رہی۔شدیدبرفباری کے بعد 23فروری کوبانہال بارہمولہ ریل سروس کومعطل کردیاگیاتھا۔ شمالی ریلوے کے ایک سینئرافسر نے خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریل سروس کو دوسرے دن بھی معطل کیاگیا اور ریل پٹری کاجائزہ لینے کے بعد ریل سروس دوبارہ بحال کرنے کے لئے فیصلہ لیاجائیگا سنو کٹر روانہ کر دیاگیاہے بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس کاجائزہ لیاجائیگا۔اس کے بعد ہی ریل سروس کودوبارہ بحال کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہے ۔دوسرے دن بھی ریل سروس معطل رہنے کی وجہ سے ریل میں سفر کرنے والے مسافروں کومشکلات سے گزرنا پڑا اور وہ ریلوے اسٹیشنوں سے ریل سروس معطل ہونے کے بعد اپنے گھروں کولوٹنے پرمجبور ہوئے تاہم ریل کے ایک سینئرافسر نے کہا کہ اُمید ہے کہ 25فروری کودوبارہ ریل سروس بحال ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں