یوم بحریہ کے موقعے پر وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی مبارکباد 61

بجٹ میں ایگریکلچر کو اسمارٹ بنانے پر زور // وزیر اعظم

بجٹ میں دفاعی شعبے کے منصوبوں سے متعلق ویبینار سے خطاب کریں گے مودی
نئی دہلی ، 24فروری // وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کہا کہ بجٹ میں زراعت کو جدید اور سمارٹ بنانے کے لئے سات طریقے تجویز کیے گئے ہیں، جن میں گنگا ندی کے دونوں اطراف پانچ کلومیٹر کے دائرے میں قدرتی کھیتی کو مشن موڈ پر کرنیاورباغبانی کو جدید ٹیکنالوجی دستیاب کرانا سب سے اہم ہے۔مسٹر مودی نے بجٹ 2022کا زرعی شعبے پر مثبت اثرات کے موضوع پر ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں مشن پام آئل کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے ، جس سے خوردنی تیل کی درآمدات کو کم کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ’پردھان منتری گتی شکتی یوجنا‘ کے تحت زرعی مصنوعات کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے ایک لاجسٹک نظام دستیاب کرانا ہے۔ بجٹ میں ایگریکلچر ویسٹ کے بہترمنیجمنٹ پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ توانائی پیدا کرکے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کسانوں کی سہولت کے لئے ڈیڑ لاکھ پوسٹ آفس باقاعدہ بینکنگ سروس فراہم کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی انسانی وسائل اور ہنرمندی کے لئے زرعی تحقیق اور تعلیمی نصاب میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی مالی سال 2022-23کے مرکزی بجٹ میں دفاعی شعبے کے لئے مختص بجٹ اور اسکیموں کے بارے میں جمعہ کے روز ایک ویبینار سے خطاب کریں گے۔وزارت دفاع کی طرف سے بجٹ کے اعلانات میںدفاع میں خود انحصاری کال ٹو ایکشن کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ویبنار کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو دفاعی شعبے میں حکومت کے مختلف اقدامات کو آگے بڑھانے میں شامل کرنا ہے۔ بجٹ میں دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب مضبوطی سے آگے بڑھنے پر زور دیا گیا ہے۔ویبینار میں وزیر اعظم کا افتتاحی خطاب اور وزارت دفاع، دفاعی صنعت، اسٹارٹ اپس، اکیڈمک شعبے اور دفاعی حلقوں سے وابستہ نامور مقررین اور ماہرین کے ساتھ پینل مباحثہ پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کے سیشن بھی ہوں گے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اختتامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔بجٹ کے اعلانات پر مقررہ مدت میں عمل درآمد کرنے کے لیے شراکت داری نقطہ نظر تیار کرنے کے مقصد سے سیشنوں کو مرتب کیا گیا ہے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع بات چیت کی جا سکے۔ ویبنار کو محکمہ دفاعی پیداوار کے یوٹیوب چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں