ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

آر ایس پورہ کے تریوا گاؤں SOGاورپولیس کاتلاشی آپریشن

   96 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

آر ایس پورہ کے تریوا گاؤں SOGاورپولیس کاتلاشی آپریشن

بڑی مقدارمیں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد//:پولیس
جموں:۲۴، فروری// آر ایس پورہ ارنیہ علاقے میں پاکستانی ایجنسی ’آئی ایس آئی ‘کی ایماء پر پاکستان کی بنیاد پر دہشت گرد تنظیموں لشکر طیبہ/ٹی آرایف کی طرف سے ڈرون سرگرمی اور اسلحہ اور گولہ بارود گرانے کے بارے میں معلومات کی بنیاد پراسپیشل آپریشن گروپ اور جموں پولیس کی طرف سے آر ایس پورہ سب ڈویڑن کے ارنیہ علاقے میں خصوصی تلاشی آپریشن شروع کیا گیا اور تلاشی آپریشن کے دوران ارنیہ آر ایس پورہ کے تریوا گاؤں سے پولیس وایس ائوجی کی مشترکہ تلاشی پارٹی نے دوران شب ڈرون کے ذریعے گرائے گئے اسلحہ گولہ بارود کے3 ڈبوں کو برآمد کیا۔جموں پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ارنیہ آرایس پورہ علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران بڑی مقدارمیں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمدکیاگیا،جس میں 3ڈیٹونیٹر،3آئی ای ڈی ریموٹ کنٹرول،دھماکہ خیز مواد سے بھری 3بوتلیں ،کورڈٹیکس تارکاایک بنڈل،2آئی ای ڈی ٹائمر،ایک پستول،7میگزین،6دستی بم (ہینڈگرینیڈ)اورپستول کی70گولیاں شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق اس بڑے ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کا گرانا پاکستان پر مبنی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ/ٹی آرایف کے ایک بڑے دہشت گردی کے منصوبے کو ظاہر کرتا ہے۔ بیان کے مطابق اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی اس بڑی کھیپ کی برآمدگی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر پولیس کے چوکس دستوں نے دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔پولیس کے مطابق ارنیہ آر ایس پورہ کے تریوا گاؤں سے بڑی مقدارمیں اسلحہ وگولی بارودکی برآمدگی کے حوالے سے پولیس تھانہ ارنیہ میں ایف آئی آرزیر نمبر 12/2022متعلقہ دفعہ اور قانون کے تحت درج کیاگیاہے اوراس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.