معمولات زندگی جزوی طورپربحال،بجلی سپلائی میں بہتری شہر و دیہات کی سڑکیں زیرآب 53

معمولات زندگی جزوی طورپربحال،بجلی سپلائی میں بہتری شہر و دیہات کی سڑکیں زیرآب

ایک روز بعدوادی کشمیر کا باقی ملک وبیرون دنیاکیساتھ زمینی وفضائی رابطہ بحال
سری نگر:۲۴، فروری:منگل اوربدھ کی درمیانی رات غیرمتوقع بھاری برف باری اوربارشوں کے نتیجے میں بدھ کوپوری کشمیروادی،خطہ پیرپنچال اوروادی چناب میں معمول کی سرگرمیاں اوراہم خدمات ٹھپ رہنے کے بعدجمعرات کومعمولات زندگی واپس پٹڑی پرآگئی جبکہ شہر سری نگرسمیت کئی قصبوںمیں بجلی سپلائی بھی بحال ہوگئی تاہم درجنوں برف زدہ دیہی علاقوںمیں جمعرات کوبھی بجلی سپلائی منقطع رہی۔سڑکوں ،گلی کوچوں ،چوراہوں اوربازاروں میں جگہ جگہ برف کے ڈھیر اورپانی جمع ہونے سے لوگوںکوعبورومرورمیں سخت دشواریوںکاسامنا کرناپڑاجبکہ اس دوران گاڑیوں کی دوڑادوڑی سے اُٹھنے والی چھینٹوں سے راہگیروں کے کپڑے گندے اورگیلے ہوتے رہے۔جے کے این ایس کے مطابق منگل اوربدھ کی درمیانی رات اورپھربدھ کے روزہونے والی والی تازہ غیرمتوقع برف باری اوربارشوں کے نتیجے میں بدھ کوپورے دن کشمیروادی،خطہ پیرپنچال اوروادی چناب میں معمول کی سرگرمیاں اوربجلی وٹرانسپورٹ سمیت اہم خدمات ٹھپ رہیں ۔تاہم موسمی صورتحال میں قدرے بہتری آنے کے بعدجمعرات کوکشمیروادی،خطہ پیرپنچال اوروادی چناب میں معمولات زندگی جزوی طورپر بحال ہوگئے ۔تاہم سڑکوں ،گلی کوچوں ،چوراہوں اوربازاروں میں جگہ جگہ برف کے ڈھیر اورپانی جمع ہونے سے لوگوںکوعبورومرورمیں سخت دشواریوںکاسامنا کرناپڑاجبکہ اس دوران گاڑیوں کی دوڑادوڑی سے اُٹھنے والی چھینٹوں سے راہگیروں کے کپڑے گندے اورگیلے ہوتے رہے۔اُدھر وادی کشمیر کا جمعرات کو ایک روز بعد بیرون دنیا کے ساتھ فضائی و زمینی رابطہ بحال ہوگیا۔بتادیں کہ بھاری برف باری کے باعث بدھ کے روز وادی کا بیرون دنیا کے ساتھ فضائی و زمینی ٹڑانسپورٹ رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔علاوہ ازیں سڑکوں پر برف جمع ہونے اور پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے وادی کے دور افتادہ علاقوں کا اپنے اپنے ضلع صدر مقامات کے ساتھ بھی زمینی رابطہ منقطع رہا تھا۔موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ جمعرات کو جہاں سری نگر ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک یعنی مسافروں جہازوںکی آواجاہی بحال ہوگئی، وہیں وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر، جموں قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی جزوی نقل حمل بحال ہوگئی۔سری نگر بین الااقوامی ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ جمعرات کو روشنی میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی سری نگر ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک بحال کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کم روشنی کے باعث ہوائی اڈے پر صبح کے وقت کئی پروازیں موخر کی گئی تھیں۔ متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ سپائس جٹ کی ایک پرواز نے ہوائی اڈے پر جمعرات کو لیںڈ کیا جس کے ساتھ ہی آپریشن بحال ہوگیا۔خیال رہے برف باری ،گہری دھند اورکم روشنی ہونے کے باعث سری نگر ہوائی اڈے پر بدھ کے روز تمام پروازیں معطل ہوئی تھیں جس کے باعث متعدد مسافر درماندہ ہوگئے تھے۔ دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل حمل جمعرات کو جزوی طور پر بحال کر دی گئی ۔اس قومی شاہراہ پر بدھ کے روز کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل مکمل طور پر بند رہی تھی جس کے نتیجیمیں کئی گاڑیاں درماندہ ہوئی تھیں۔ ٹریفک پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ سری نگرجموں قومی شاہراہ پرجمعرات کو اودھم پور سے بانہال تک ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سری نگر جانے والی تمام ٹرکوں نے نویوگ ٹنل پار کی ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ قاضی گنڈ سے نویوگ ٹنل تک شاہراہ پر پھسلن ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی رفتار کافی سست ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ قومی شاہراہ پر فی الوقت چھوٹی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ سری نگرجموں قومی شاہراہ پر جمعرات کو درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ پرجمعرات کو بھی تازہ ٹریفک کی نقل و حمل بند ہی رہے گی۔ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہی جبکہ وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے مسلسل بند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں