ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

بارہمولہ، شوپیاں میں پولیس وفورسز کامحاصرہ

   88 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار

تلاشی کارروائیاں شدو مد سے جاری ، دو بالائی ورکر گرفتار
سرینگر23 فروری؛مشتبہ نقل وحرکت کے بعد شمالی او رجنوبی کشمیر میں پولیس و فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائیاں ،پچھلے بارہ گھنٹوں سے جاری، شمالی کشمیرکے مضافاتی علاقے میں پولیس وفورسز نے ٹی آر ایف کے دو بالائی ورکروں کی گرفتاری عمل میں لاکران کے قبضے سے اسلحہ گو لہ بارود برآمد کرکے ان کی سیکوٹی ضبط کرنے کادعویٰ کیا۔اے پی آ ئی کے مطابق22فروری رات آٹھ بجے کے قریب46راشٹریہ رائفلز جموںو کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کوبارہمولہ کے توحیدگنج آزاد گنج اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مشتبہ افرا دکے بارے میں مصدقہ اطلاع ملی ۔پولیس وفورسز نے علاقے کامحاصرہ کیااور داخلی خارجی راستے سیل کرکے بڑے پیمانے پرتلاشی کارروائی شروع کی جوپچھلے 12گھنٹوں سے مسلسل جاری ہے ۔پولیس وفورسز نے آزاد گنج، توحید گنج، حسینی کالونی، بنگلہ کالونی کے علاقوں کامحاصرہ کیااور کسی کوبھی ان علاقوں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے او رنہ ہی علاقے سے کسی کوباہرآنے دیاجارہاہے ۔غیرسرکاری ذررائع کے مطابق تلاشی کارروائی اور محاصرے کے دوران گولیوں کابھی تبادلہ ہوا تاہم پولیس وفورسز اور آزاد ذررائع نے اس کی تصدیق نہیں کی ۔شمالی کشمیرکے بارہمولہ قصبے کے مختلف علاقوں میں پولیس وفورسز کی جانب سے تلاشی کارروائیاں ہنوز جاری ہے تاہم عسکریت پسندوں اور پولیس وفورسزکے مابین کوئی رابطہ نہیں ہوا ور نہ کوئی قابل اعتراض شئے برآمد ہوئی ۔دریں اثناء 44راشٹریہ رائلفز سی آر پی ایف اور جموںو کشمیرپولیس کومصدقہ اطلاع ملی کی جنوبی کشمیرکے پہاڑی ضلع شوپیاں کے ترنز امام صاحب میں عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہے اطلاع ملنے کے بعد پولیس وفورسز نے علاقے کامحاصرہ کیااور تلاشی کارروائیاں شروع کی ۔پولیس وفورسزکی جانب سے گھرگھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے لوگوں کے شناختی کارڈ شک کئے جارہے ہے ںاور علاقے میں کسی کو آنے یاباہرجانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ادھرشمالی کشمیر بارہمولہ کے کچداری زہن پورہ علاقے میں 46راشٹریہ رائفلز ایس ایس بی دو بٹالین اور 53راشٹریہ رائفلز اور جموںو کشمیر پولیس کی جانب سے شیری بارہمولہ کے زہان پورہ کھادن یار لینک روڈ پر ناکہ لگایاگیاجسکے دوران پولیس وفورسز نے ایک سیکوٹی زیرنمبر JK05A9328جوزہان پورہ سے آ رہی تھی کوروک لیا تاہم اس میں سوار افراد جائے موقع سے فرار ہوئے پولیس وفورسزنے ان کاتعاقب کیا جسکے دوران امتیاز احمد بردال ولد سراج الدین منیر احمد ولدسسراج الدین ساکنان کچھداری زہان پورہ کی گرفتاریاں عمل میں لا کران کے قبضے سے چالیس اے کے 47گولیوں کے راونڈ بر آمد کئے ۔پولیس نے مزکورہ افراد کی نشاندہی پرایک اور بالائی ورکر کی گرفتاری عمل میں لاکر ان سے پوچھ تاچھ شروع کی جسکے دوران مزکورہ افراد نے ٹی آر ایف کے ساتھ اپنی خدمات انجام دینے کااعتراف کیا۔پولیس کے مطابق پوچھ تاچھ جاری ہے اور مزیدگرفتاریوں کوخارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.