ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

گاندربل خود سوزی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

   65 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

تحصیلدارکی تبدیلی کے احکامات صادر ، اے ڈی سی تحقیقات آفیسر مقرر
سرینگر//23فروری// نوجوان کی جانب سے خود سوزی کی کوشش کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی انتظامیہ نے وقت مقررہ کے اندرا ندر تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کئے۔ صوبائی انتظامیہ نے واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مقامی تحصیلدار کو تبدیل کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔ یو پی آئی کے مطابق ہرن گاندربل میں 27سالہ نوجوان کی جانب سے خود سوزی کی کوشش کے بعد صوبائی انتظامیہ نے اس کا سخت نوٹس لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بدھ کے روز ڈویژنل انتظامیہ نے اس واقعے کو لے کر تحقیقات کرنے کے احکامات صاد رکئے اور ا س حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل خورشید احمد شاہ کو تحقیقاتی آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دس روز کے اندرا ندر اس ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول نے مقامی تحصیلدار کو فوری طورپر تبدیل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ آئی جی کشمیر وجے کمار کو مقامی ایس ایچ او کو تبدیل کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر نے بتایا کہ بدقسمتی سے یہ واقع رونماہوا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے کی پادائش میں تحصیلدار کو تبدیل کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں اور رپورٹ موصول ہونے کے بعدمزید آفیسران کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.