بھارت تیزی سے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ترجیحی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے 80

جل جیون مشن کے تحت واٹر گورننس کو مضبوط کرنا ضروری ہے

پانی کے معیار کے بارے میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت//مودی
نئی دہلی23فروری؛۔وزیر اعظم نریندر مودی نے 2024تک ملک کے ہر گھر کو نل کی جل سے جوڑنے کی اسکیم کے اہداف حاصل کرنے کی مجموعی کوشوں کو ضروری بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسکیم کے عملدرآد میں یہ دھیان رکھنا ضروری ہے کہ مشن کے تحت کہیں کوئی چھوٹنا نہیں چاہئے بدھ کو ویبینار کے ذریعے جل جیون مشن سے متعلق تمام فریقوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ملک کے ہر گاں والے کو صاف پانی کا حق حاصل ہے اور جل جیون مشن کے تحت ملک کے ہر شہری کو واٹر گورننس کے ذریعے پانی کا حق حاصل ہے اور اس کو مضبوط کیا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ اس سال جل جیون مشن کے تحت چارکروڑ پانی کے کنکشن دیئے جانے ہیں۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس کام کو مکمل کرنے کے دوران ہر ریاستی حکومت کو پائپ لائنوں کے معیار کے ساتھ ساتھ مشن کے تحت فراہم کیے جانے والے پانی کے معیار کے بارے میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔مسٹر مودی نے کہااس اسکیم کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ گاوں کی سطح پر پانی اور زمین کے تعلق سے لوگوں کے درمیان تعلق کا احساس پیدا ہونا چاہیے اور اس کے ذریعے جل گورننس کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں 2024تک ہر گھر کو نل کا پانی فراہم کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے ہر گاوں میں 2024 تک لوگوں کو نلکوں سے صاف پانی ملنا چاہیے، بجٹ میں گاوں کے لیے مختص کیے گئے فنڈز کا بھرپور استعمال کیا جائے۔ اس سے گاوں میں تبدیلی آئے اور ملک کے ہر شہری کو اس کا حق ملنا چاہیے۔ اس سمت میں سب کو نئی حکمت عملی کے تحت کام کرکے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں