ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

24فروری کو لئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی

   88 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

24فروری کو لئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی

سرینگر/23فروری/ پیر پنچال کے آ ر پار ہوئی بھاری برفباری کے بعد کشمیر یونیورسٹی ، سنیٹرل یونیورسٹی اور کلسٹر یونیورسٹی کی جانب سے جو امتحان بدھ کو لئے جانے والے ان کو ملتوی کر دیا گیا جبکہ آج یعنی 24فروری کو کشمیر یونیورسٹی ،کلسٹر یونیورسٹی اور سنیٹرل یونیورسٹی کے جو امتحان منعقد ہونے والے تھے ان کو بھی تا حکم ثانی ملتوی کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو کشمیر یونیورسٹی ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق برفباری کے پیش نظر وادی کشمیر میں پیدا شدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کی جانب سے 23اور 24فروری کو لئے جانے والے تمام امتحانات کو فی الحال ملتوی کر دیا جاتا ہے ۔ ترجمان کے مطابق ملتوی شدہ امتحانی پرچے کیلئے نئے تاریخوںکو اعلان بعد میںکیا جائے گا ۔ یونیورسٹی کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے، تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کو مطلع کیا جاتا ہے کہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے کشمیر یونیورسٹی کے تمام بی ایڈ/ یوجی/ پی جی اور دیگر پیشہ وارانہ کورسز کے امتحانات جو23اور 24فروری کو لئے جانے والے تھے کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے ۔امتحانات کے کنٹرولر نے کہا کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخیں الگ سے جاری کی جائیں گا ۔ ادھر،کلسٹر یونیورسٹی سری نگر کے 23 فروری 2022 کو ہونے والے تمام امتحانات خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے ہیںجبکہ آج یعنی 24فروری کو بھی لئے جانے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے ،۔ ادھر سنیٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے ترجمان نے بھی اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے 24فروری کو یونیورسٹی کی جانب سے لئے جانے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا جبکہ ان کی نئی تاریخوںکا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.