ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

وزیراعظم نے دیہی آبادی کو تعلیم یافتہ بنا کردیہی بھارت کی ایک نئی شبیہ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا

   121 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

ہندوستان ہر شعبے میں نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے

سرینگر/23فروری/ وزیراعظم نے دیہی آبادی کو تعلیم یافتہ بناکر دیہی بھارت کی ایک نئی شبیہ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل پر مبنی بنانا اور حد بندی کی کوششوں کو ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک کیا جانا وقت کا تقاضہ ہے۔کرنٹ نیوز آ ف انڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ 2022کے مرکزی بجٹ میں دیہی علاقوں، شمال مشرق اور امنگوں والے اضلاع کی ترقی کیلئے ایک خصوصی خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ بجٹ میں پی ایم آواس یوجنا،گرامین سڑک یوجنا اور جل جیون مشن جیسی مختلف اسکیموں کے حصول کیلئے ایک واضح خاکہ تیار کیا گیا ہے۔ دیہی ترقی کے شعبے میں بجٹ میں کئے گئے اعلانات کے بارے میں ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے دیہی آبادی کو تعلیم یافتہ بناکر دیہی بھارت کی ایک نئی شبیہ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل پر مبنی بنانا اور حد بندی کی کوششوں کو ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک کیا جانا وقت کا تقاضہ ہے۔ وزیراعظم نے ریاستی سرکاروں سے کہا ہے کہ وہ زمین کے ریکارڈ اور حد بندی کے معاملات کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے ایک نظام الاوقات تیار کریں۔ انہوں نے براڈ بینڈ کے مناسب استعمال کے بارے میں مناسب بیداری پیدا کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ناری شکتی، دیہی معیشت کا ایک اہم ستون ہے اور مالی شمولیت کی وجہ سے اقتصادی فیصلوں میں گھروں میں خواتین کی زیادہ شراکت داری کو یقینی بنانا ممکن ہو سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ گروپوں کی مدد سے خواتین کی شراکت داری کو مزید توسیع دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے منتر سے حکومت کی تمام پالیسیوں اور کارروائیوں کو تحریک ملی ہے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.