59

بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو 60 فیصد نقصان

کولگام کے بغیر سبھی ضلع ہیڈ کواٹر میںشام تک بحالی کا امکان/چیف انجینئر
سری نگر۲۳،فروری : وادی کشمیر میں شدید برف باری کے باعث بجلی کے ترسیلی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں پوری وادی گھپ اندھیرے میں ڈوب گئی ہے۔اس دوران محکمہ بجلی نے بتایا یہاںبجلی کے بنیادی ڈھانچے کو 60 فیصد نقصان پہنچا ہے تاہم بحالی کا کام جاری ہے ۔ اس دوران کے پی ڈی سی ایل چیف انجینئرنے بتایا سرینگر شہر میں بدھ کی شام تک 80فیصد بجلی بحال ہو گئی جبکہ کولگام کے بغیرسبھی ضلع ہیڈ کواٹرس پر شام تک بجلی بحال کی جائے گی ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پوری وادی کشمیر میں بدھ کی رات بھر ہونے والی شدید برف باری سے سری نگر سمیت وادی کے بیشتر علاقوں میں بجلی سپلائی منقطع ہو کر رہ گی ہے۔جبکہ بجلی کے ترسیلی نظام جس میں ٹرانسمیشن لائنوں اور کھمبوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے چیف انجینئر اعجاز احمد ڈار نے کہا کہ تازہ برف باری کی وجہ سے کشمیر بھر میں کم از کم 60فیصد نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی بحال کرنے کے لیے افراد اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ بحالی کا عمل دوپہر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ڈار نے مزید کہا کہ برف باری سے بڑے پیمانے پر نقصان کی وجہ سے جنوبی علاقوں میں بحالی میں تھوڑا وقت لگے گا۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر سمیت کشمیر کے علاقے آج صبح سے ہی تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔کشمیر کے حصوں میں منگل کی شام سے تازہ برفباری ہوئی، جس سے پوری وادی میں درجہ حرارت منفی ہو گیا۔تازہ برف باری کے نتیجے میں سری نگر جموں شاہراہ بھی بند ہو گئی ہے اور سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ادھر وادی کشمیر خاص کر جنوبی کشمیر کے سبھی علاقے گھپ اندھیرے میں ہے کسی بھی جگہ سے شام تک بحالی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ادھر اونتی پورہ کے بہو اور چرسو کے سیل علاقے میں بھی ٹرانسمشن لائنوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ جس کی وجہ سے اونتی پورہ سب ڈیژن ساتھ ساتھ باقی علاقوں میں بجلی نصف شب سے غائب رہی ہے۔ ادھر ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی اونتی پورہ الطاف احمد نے بتایا اگر ہمیں اونتی پورہ میں بحال کرنے میں کامیاب ہوئے تو شام دیرگئے تک پورے ڈیویژن میں سپلائی بحال ہوگئی ۔ ادھرکے پی ڈی سی ایل چیف انجینئرنے بتایا سرینگر میںشام تک80فیصد بجلی بحال ہو گی انہوں نے کہا ضلع کولگام کے علاوہ تمام ضلع ہیڈ کواٹر میں آج شام تک بجلی بحال ہونے کی امید ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں