ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

وادی کشمیر میں بھاری برف باری سے زندگی مفلوج زمینی اور ہوائی رابطے منقطع ۔ وادی گھپ اندھیرے میں

   54 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

وادی کشمیر میں بھاری برف باری سے زندگی مفلوج زمینی اور ہوائی رابطے منقطع ۔ وادی گھپ اندھیرے میں

جنوبی کشمیر میں نصف درجن کے قریب رہائشی مکانات کو نقصان ۔ جموں سری نگر شاہراہ بند
سرینگر//23فروری//وادی کشمیر میں غیر متوقع بھاری برف باری کی وجہ سے زمینی اور فضائی رابطے منقطع ہو کر رہ گئے ہیں ۔ بھاری برف باری کے نتیجے میں جنوبی کشمیر کے کولگام اور پلوامہ میں نصف درجن کے قریب رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ بھاری برف باری کے نتیجے میں پوری وادی گھپ اندھیرے میں ڈوب گئی ہے کیونکہ بوسیدہ ترسیلی لائنوں زمین پر گر آئی ہے ۔سیاحتی مقامات گلمرگ ، سونہ مرگ اور پہلگام میں دو سے چار فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ یو پی آئی کے مطابق وادی کشمیر میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو بھاری برف باری شروع ہوئی جس وجہ سے پوری وادی میں زندگی مفلوج ہو کررہ گئی۔ نمائندے نے بتایا کہ وادی میں کہیں ڈیڑھ سے دو فٹ تو کہیں چار سے پانچ فٹ برف جمع ہو گئی ہے۔ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں چار سے آٹھ فٹ برف جمع ہوئی ہے۔صوبہ جموں کے مختلف بالائی علاقوں بالخصوص پیر پنچال و خطہ چناب میں بھی وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ لداخ یونین ٹریٹری کے دونوں اضلاع میں بھی برف باری ہوئی ہے۔سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک بدھ کے روز سبھی پروازیں منسوخ کرنی پڑی ۔ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ فضائی ٹریفک برف باری کا سلسلہ رکنے اور روشنی میں بہتری کے بعد ہی بحال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رن وے پر سے برف ہٹانے کا کام لگاتار جاری ہے۔وادی کشمیر کو زمینی راستے سے بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بھی گاڑیوں کی آمد و رفت دن بھر معطل رہی۔جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر کہا گیا: ‘جواہر ٹنل کے نزدیک برف جمع رہنے اور مختلف مقامات جیسے سامرولی، مگرکوٹ، پانتھال، مروگ، کیفٹیریا موڈ، ڈلوس اور ناشری پر مٹی کے تودے یا پتھر گر آنے کی وجہ سے جموں – سری نگر قومی شاہراہ ٹریفک کی آوا جاہی کے لئے بند ہے’۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے قابل بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی گاڑیوں کو اپنی اپنی منزلوں کی جانب جانے کی اجازت دی جائے گی۔سری نگر – جموں قومی شاہراہ گذشتہ چار دنوں سے مسلسل بند رہنے کی وجہ سے اس پر کم از کم چار ہزار گاڑیاں درماندہ ہیں جن کو مختلف مقامات بالخصوص قاضی گنڈ اور ادھم پور میں روکے رکا گیا ہے۔ درماندہ گاڑیوں میں زیادہ تعداد ٹرکوں کی ہے۔سری نگر – جموں قومی شاہراہ کے علاوہ وادی میں سینکڑوں چھوٹی بڑی سڑکیں برف جمع رہنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بند ہیں۔ اودھم پور سے رام بن کے درمیان پتھر گرآنے کا سلسلہ جاری ہے۔وہیں کیفٹیریا موڑ، مروگ اور پنتھیال میں پتھر گرآنے کا سلسلہ صبح سے ہی جاری ہے۔حکام کی جانب سے لوگوں کو آج شاہراہ پر آمد و رفت کیلئے نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے۔اْنہوں نے کہا موسم خراب ہونے کی وجہ سے شاہراہ کو آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔بیشتر دیہات کا اپنے متعلقہ ضلع ہیڈکوارٹروں سے رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ہے۔وادی کشمیر میں بھاری برف باری کی وجہ سے معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ جہاں اہلیان وادی اپنے گھروں میں ہی بیٹھنے کو ترجیح دے رہے ہیں وہیں اکثر سڑکیں سنسان نظر آ رہی ہیں۔بھاری برف باری کی وجہ سے بجلی کی ترسیلی لائنوں میں خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں وادی کے اکثر علاقے گھپ اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ تاہم محکمہ بجلی سری نگر اور بعض قصبوں میں بجلی کی سپلائی فراہم کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں جمعرات سے موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔ دریں اثنا بھاری برف باری کے نتیجے میں جنوبی کشمیر کے ترال اور پلوامہ میں چھ رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔ ادھر وادی کشمیر میں بدھ کے روز ریلوے نظام بھی درہم برہم ہو کررہ گیا۔ شمالی ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھاری برف باری کے نتیجے میں ریلوے ٹرک پر برف جمع ہونے سے بدھ کے روز ریلوے آپریشن کو بند رکھنا پڑا۔ انہوںنے بتایا کہ بدھ کے روز بانہال سے بارہ مولہ تک کوئی ریل نہیں چلی ۔ علاوہ ازیں شہر سرینگر میں ایک فٹ کے قریب برف جمع ہونے سے لوگوں کا سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ نمائندے نے بتایا کہ پائین شہر کی اندرونی سڑکوں پر ایک فٹ کے قریب برف جمع ہونے سے لوگوں کو عبور و مرور میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔ مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.