بھارت میںکووڈ سے 4.7ملین اموات ، عالمی ادارہ صحت کا سنسنی خیز انکشاف 112

ملک میں کورونا سے 235ہلاکتیں

ملک میں 175.83کروڑ ویکسین لگائی گئیں
نئی دہلی، 22 فروری ; ملک میں کورونا کی صورتحال میں اب مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں اور گزشتہ 24گھنٹوں میں ہلاکت خیزکورونا وائرس کے 13405نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ایکٹیو کیسز کی تعداد گھٹ کر ایک لاکھ 81ہزار 75رہ گئی ہے منگل کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں 3550868 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7بجے تک 175کروڑ 83لاکھ 27ہزار 441افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔اسی عرصے میں 34226مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد چار کروڑ 21لاکھ 58ہزار 510ہو گئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے 235افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 512344ہوگئی۔اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.42فیصد ،صحت یابی کی شرح 98.83فیصد اور اموات کی شرح 1.20فیصد ہے۔ادھر ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 35.50لاکھ سے زیادہ ویکسین کورونا وبا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسینیشن مہم کے طور پر لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 175کروڑ 83لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق منگل کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 172کروڑ 61لاکھ مفت خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی ویکسین کی 11.17کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں