امیت شاہ کا ’’سنکلپ ریلی‘‘سے خطاب منسوخ 58

اپوزیشن نہیں چاہتی کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ ہو

دفعہ منسوخی پر کسی کو بھی ایک کنکر پھینکنے کی ہمت نہیں ہوئی// شاہ
پرتاپ گڑھ، 22فروری// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ منگل کو ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس پر ایک ساتھ حملہ آور تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ ہو۔ کانگریس سے لے کر سماج وادی پارٹی (ایس پی) تک نے ایوان میں اس کے خلاف زبردست احتجاج کیا تھا۔ انہوں نے مودی-یوگی حکومت کے کام کو تفصیل سے عوام کے سامنے رکھا اور ایک بار پھر لوگوں سے بی جے پی کی حکومت بنانے کی اپیل کی۔شاہ نے پرتاپ گڑھ ضلع کے رانی گنج اسمبلی حلقہ میں منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے مسئلہ پر اپوزیشن کو گھیرا۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019کو وزیر اعظم مودی نے فیصلہ کیا کہ آرٹیکل 370اب ختم۔ پارلیمنٹ میں ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس نے احتجاج کیا۔ اکھلیش نے کہا کہ اگر اسکو ہٹا دیا جائے گا تو خون کی ندیاں بہیں گی۔ انہوں نے سوال کیا اکھلیش بابو کیا خون کی ندیاں بہیں ، کسی کو ایک کنکر بھی پھینکنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ شاہ نے کہا پاکستان سے دہشت گرد آتے تھے۔ ہمارے فوجیوں کے سر کاٹ لے تے تھے۔ منموہن سنگھ کوئی کارروائی نہیں کر تے تھے۔ اب مودی کی سرکار ہے۔ اب بھارت صرف پلٹ کر بولتا ہی نہیں۔ جوابی حملہ بھی کیا جاتا ہے۔پلوامہ حملے کا بدلہ 10دن کے اندر لیا گیا تھا ، پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردوں کا قلع قمع کر دیا گیا تھا۔ پوری دنیا کو پتہ چل گیا کہ اب منموہن سونیا کا ہندوستان نہیں ہے۔ اب مودی والا بھارت ہے۔ بھارت کی جانب کسی نے گندی نگاہوں سے دیکھا تو آنکھیں نکال لی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں