ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

جموں کشمیر کے دیہی عوام کو مالیاتی سکیموںسے جوڑا جارہا ہے نوجوان خود روزگار کی طرف بڑھ رہے ہیں

   99 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

اگلے چار برسوں میں جموں کشمیر بجلی کی پیدوار میں خود کفیل بن جائے گا

’’ایک ضلع ایک پروڈیکٹ‘‘ کے تحت ادرہ جاتی پروگرام کو فروغ دیا جارہا ہے /لیفٹیننٹ گورنر
سرینگر/22فروری//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں سماج میں بنیادی سطح پر ترقی دینے کیلئے ہم مالیاتی مصنوعات تک عام لوگوں خاص کر دیہی آبادی کی رسائی کو بڑھارہے ہیں ۔ اس ضمن میں ’’ایک ضلع ایک پروڈیکٹ‘‘ کو فروغ دیا جارہا ہے جس میں خواتین ، دستکاری، اور ادارہ جاتی قرضہ جات کو ترجیحی بنیادو پر بڑھاوادیا جارہا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اس سلسلے میں ڈپٹی گورنر آر بی آئی اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ جموںکشمیر میں بینکوں کی مالی شمولیت کی طرف پیش رفت کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر سرکار مرکزی معاونت والی سکیموں کا براہ راست فائدہ دیہی عام کو پہنچانے کی وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ ایل جی منوج سنہا نے بتایا کہ ہم مختلف مالیاتی سکیموں کو رائج کررہے ہیں تاکہ دیہی عوام کو مالیاتی شعبے سے مکمل طور پر منسلک کیا جاسکے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے آج مسٹر ایم کے جین، ڈپٹی گورنر آر بی آئی، اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ جموں و کشمیر میں بینکوں کی مالی شمولیت کی طرف پیش رفت کا ایک میٹنگ میںجائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ جموںکشمیر کی خواتین ، نوجوانوں کو مختلف معالی سکیموں سے ادارہ جاتی قرضہ دیکر انہیں خود روزگار کمانے کے قابل بنایا جارہا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ یہاں کی دستکاری اور صنعت کو بڑھاوادیا جارہا ہے جس مستفیدین کو مختلف سکیموں کے تحت مالی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ دیہی علاقوں کے دور دراز علاقوں کو مالیاتی شعبے سے مکمل طور پر منسلک کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنرنے بتایا کہ ترقی کی سماجی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے ہم مالیاتی مصنوعات تک لوگوں کی رسائی کو بڑھا رہے ہیں۔ہم ایک’’ ضلع ایک پروڈکٹ‘‘کو فروغ دے رہے ہیں، خواتین، نوجوانوں، SMEs، دستکاری اور دیگر ترجیحی شعبوں کو ادارہ جاتی قرضہ یوٹی کی ترقی کے عمل میں موثر شراکت کے لیے فراہم کر رہے ہیں۔لفٹیننٹ گورنر نے مزید بتایا کہ جموں کشمیر کو ایک مثالی خطہ بنانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے تحت مرکزی معاونت والی سکیموں سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو جوڑا جارہا ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ یہاں کے نوجوان اب سرکاری نوکریں کے بجائے خود روزگاری کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں اور اب تک کئی نوجوانوں نے مختلف سرکاری سپارنسر سکیموں کے تحت ایک تو خود کیلئے روزگار پیدا کیا بلکہ انہوںنے دوسروںکو بھی روزگار فراہم کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.