خطہ پیر پنچال میں نیشنل کانفرنس کو بہت بڑا جھٹکا 12

خطہ پیر پنچال میں نیشنل کانفرنس کو بہت بڑا جھٹکا

گجربکروال لیٰڈر سید مشتاق بخاری بنیادی رکنیت سے مستفیٰ
سرینگر 2 فروری//خطہ پیر پنچال میں نیشنل کانفرنس کوبہت بڑا دھچکا گجربکروال لیڈر اور نیشنل کانفرنس کے قریب سمجھے جانے والے رکن نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستفی ہونے اعلان کیا۔اے پی آ ئی کے مطابق خطہ پیرپنچال اور جموں صوبہ میں نیشنل کانفرنس کو اس وقت بڑا جھٹکالگ گیاجب گجربکروال طبقہ سے تعلق رکھنے ولے سابق وزیر اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق کے قریبی سمجھنے والے سید مشتاق بخاری نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استفیٰ دینے کااعلان کردیا۔سابق وزیر نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ کے نام ایک خط ارسال کیاجس میں انہوںنے نیشنل کانفرنس کے ساتھ وابستگی اپنی کار کردگی کااخاطہ کرتے ہوئے کہا کہ نیشل کانفرنس پہاڑی لوگوں خاص کر گجربکروالوں کے تئیں سنجیدہ نہیں ہے جس کاانہیں بے حدافسوس ہے اور جوبھی پارٹی اس طبقہ سے وابستہ لوگوں کے مشکلات کاازلہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گی گجربکروال طبقہ سے وابستہ لوگ اس کوسر پربٹھادینگے ۔سابق وزیرنے کہا کہ انہوںنے کئی بار گجربکروال طبقہ سے وابستہ طبقہ کودر پیش مشکلات کے بارے میں اور انہیں شڈول کاسٹ شڈول ٹائب کے فہرست میںشامل کرنے کے ضمن میں نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈروں کو آگاہ کیاتاہم پارٹی نے ان کے خیالات اور نظریات کاسنجیدگی سے نہیں لیاجسکے نتیجے میں وہ دل برداشت ہوگئے ہے اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استفیٰ دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں