ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

یکم مارچ سے بجلی سپلائی میں کافی بہتری آنے کاامکان

   65 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

یکم مارچ سے بجلی سپلائی میں کافی بہتری آنے کاامکان

نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان یکم مارچ کے بعد کیا جائے گا:چیف انجینئر
سری نگر:۲۲، فروری// جیسے ہی وادی میں موسمی حالات میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے، کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ(KPDCL) نے یکم مارچ کے بعد کشمیر میں بجلی کے سرمائی کٹوتی شیڈول میں نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا۔جے کے این ایس کے مطابق چیف انجینئرکشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹیڈاعجاز احمد ڈار نے ایک میڈیاادارے کوبتایاکہ کشمیرمیں لاگوسرمائی بجلی کٹوتی شیڈول میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان یکم مارچ کے بعد کیا جائے گا۔اس دوران معلوم ہواکہ شہر سری نگر کے بیشتر علاقوںمیں موسم سرماکے پیش نظر لاگوکئے گئے بجلی کٹوتی شیڈول میں کافی کمی لائی گئی ہے اوراب صبح تاشام وقفے وقفے سے کچھ وقت کیلئے بجلی سپلائی منقطع کی جاتی ہے اورشام کے وقت بیشتر شہری علاقوںمیں بجلی سپلائی کوبلاخلل یاکٹوتی کے بحال رکھاجاتاہے ،تاہم کشمیروادی کے باقی 9اضلاع بشمول بڈگام،گاندربل ،بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،کپوارہ ،اننت ناگ،شوپیان ،پلوامہ اورکولگام کے قصبہ جات اوردیہات میں ابھی بھی سرماکی آمد کے وقت سے لاگو بجلی کٹوتی شیڈول سختی کیساتھ نافذالعمل ہے ،اوربیشتر دیہات ودوراُفتادہ علاقوںمیں ابھی بھی بجلی بحران جاری ہے ۔قابل ذکر ہے کہ محکمہ بجلی موسم سرما کے دوران کشمیراودی میں بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری کرتا ہے،اورعمومی طورپرماہ دسمبرسے ماہ فروری کے اوآخرتک بجلی کٹوتی شیڈول لاگو رکھاجاتاہے۔ادھرکشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ(KPDCL) کے ذرائع نے بتایا کہ موسمی حالات میں بہتری اور درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے دن کے وقت بجلی کی طلب کئی گنا کم ہو گئی ہے۔جس کے نتیجے میں کچھ علاقوںمیں پہلے ہی کٹوتی شیڈول میں نرمی لائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.