58

لداخ کے کئی علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ ،کوئی جانی یا مالی نقصان
سرینگر/22فروری/جموں کشمیر اور لداخ میں آئے روز زلزلے کے جھٹکوں کے بیچ لداخ کے کئی علاقوں میں منگل کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب کئی علاقوں میں کم شدتی زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ ہوئی ہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق لداخ کے کئی علاقوں میںمنگل کی صبح زلزلے کے جھٹکوں سے سنسنی کا ماحول پھیل گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ لداخ کے کئی علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا ملی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کی صبح8 بجکر35 منٹ پر ایک زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ ہوئی ہے اور اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی جگہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ، خیال رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے جمو ں کشمیر اور لداخ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک کہیں سے بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں