فورسز پر حملوں کی فراق میں تھا /پولیس بیان
سرینگر//22فروری//جموں وکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندواڑہ میں جیش سے وابستہ ایک ہابیئرڈ جنگجو کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ راجوار ہندواڑہ میں جنگجووں کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس، 21آر آر اور 92بٹالین سی آر پی ایف نے سلطان پورہ پُل کے نزدیک ناکہ لگایا ۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی کے دوران ایک نوجوان نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی فورسز نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا لا کر مذکورہ نوجوان کو حراست میں لے لیا جس کی بعد میں شناخت عبید بشیر وانی ولد بشیر احمد ساکن میدان پورہ لولاب کے بطور ہوئی ۔اُن کے مطابق گرفتار نوجوان کی جامہ تلاشی کے دوران ایک پستول ، میگزین ، پانچ راونڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ مذکورہ نوجوان جیش سے وابستہ ایک ہابئیرڈ ملی ٹینٹ ہے او روہ پاکستان میں بیٹھے جنگجو کمانڈروں کی ہدایت پر کام کرتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ عبید نے پوچھ تاچھ کے دوران بتایا کہ وہ علاقے میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 42/2022کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
54