54

شمالی اورجنوبی کشمیرمیں پولیس کی زوردار منشیات مخالف مہم 10گرفتار،4 پرپی ایس اے ،چرس ، ہیروئن برآمد

سری نگر :۲۱ فروری //شمالی اورجنوبی کشمیر میں پولیس نے10 منشیات فروشوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ اُن کی تحویل سے بڑی مقدار چرس ،ہیروئن،نشہ آورادویات اوردیگرنشہ آورادہ برآمد کیاگیاجبکہ کولگام پولیس نے 4بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو پی ایس اے تحت کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کر دیا ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے پر ناکہ چیکنگ کے دوران ٹنگمرگ علاقہ میں ایک منشیات فروش کو دبوچ لیا اوراُسکے قبضے سے 95 گرام چرس ضبط کی گئی، پولیس نے اس کی شناخت رفیق احمد میر ولد محمد اکبر میر ساکنہ چھک تھن پورہ چھانہ پورہ ٹنگمرگ کے بطور کی ہے اور ان کے خلاف کیس پولیس سٹیشن ٹنگمرگ میں درج کی اور مذید تحقیقات شروع کی۔اسی طرح سے پولیس نے بونیار بارہمولہ میں2منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے18 گرام چرس ضبط کیا، اور پولیس نے ان کی شناخت ہمایوں طارق ولد طارق احمد میر اور عابد حمید ولد عبدالحمید ساکنان نوشہرہ بونیار بارہمولہ بطور کی ہے اور ان کے خلاف کیس پولیس سٹیشن بونیار بارہمولہ میں درج کی۔اس دوران پولیس نے سب ڈویڑن اوڑی میں بھی 2منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اور کے قبضے سے 85 گرام ہیروئن بھی ضبط کی گئی، پولیس نے ان کی شناخت جاوید احمد گنائی ولد عبدالجبار گنائی ساکنہ ترکانجن بونیار بارہمولہ اور ارشد احمد مغل ولد مختار احمد مغل ساکنہ سلام آباد اوڑی کے بطور کی اور ان کے خلاف کیس پولیس سٹیشن اوڑی میں درج کی گئی اور مذید تحقیقات شروع کی۔دریں اثناء ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقہ میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے، اور اُس کے قبضے سے نشیلی ادویات برآمد کی گئیں۔ پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے پر ناکہ چیکنگ کے دوران لڑورہ کراسنگ رفیع آباد علاقہ میں ایک منشیات فروش کو دبوچ لیا اور ان کے قبضے سے غیر قانونی نشیلی ادویات ضبط کی گئی۔پولیس نے اس کی شناخت معراج الدین بٹ ولد غلام حسن بٹ ساکنہ لڑورہ رفیع آباد کے بطور کی اور 169نشہ آورکیپسول برآمد کئے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس نشیلی ادویات کو رفیعآباد علاقے کے نوجوانوں میں تقسیم کرنے جارہا تھا۔پولیس نے کہا ہے کہ اس کے خلاف کیس زیر ایف، آئی، آر نمبر 19/2022پولیس سٹیشن ڈنگی وچھہ رفیع آباد میں درج کی گئی اورمزید تحقیقات شروع کی گئی۔اس دوران ہندوارہ میں 2الگ الگ جگہوں پر دو منشیات فروشوں کوگرفتار کیا گیا ۔ پولیس پسٹ چوگل نے علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روک کر تلاشی لی ۔ دوران تلاشی ااس کے قبضے سے205 گرام چرس بر امد کیا گیا ۔ اس کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ۔ اس طرح سے ہندواڑہ پولیس کی طرف سے اور ایک کاروائی میں علاقہ واتیان میں ناکہ چیکنگ شروع کی دوران چیکنگ ایک مشتبہ شخص کو روکنے کا اشارہ کیا جس نے باگھنے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس پارٹی ننے اس کو پکڑ لیا اور تلاشی لی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے2 کلو گرام چرس بر آمد کیا گیا۔ اس کی شناخت فیاض احمد میر ولد غلام رسول میر ساکن درگمولہ کپواڑہ کے بطور ہے۔ اس کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ۔ ان کاروائیوں کے تحت پولیس اسٹیشن ہندواڑہ میں ایف ائی آر نمبر39/2022،اور 41/2022کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔اُدھر اونتی پورہ میں پولیس پوسٹ ریشی پورہ نے کوانی علاقے میںناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی ۔دوران تلاشی پولیس نے اس کے قبضے سے 3 کلو گرام بھنگ پوڈر بر آمد کر لی۔ اس کی شناخت گلزار احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکن برہ بندانہ کے بطور ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 23/2022کوپولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ۔ادھر کولگام پولیس نے 4بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو پی ایس اے تحت کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کر دیا ۔ جو منشیات فروشی میں گرفتار کئے گئے تھے ۔ ان کی شناخت علی محمد میر ولد مرحوم غلام حسن میر ر ساکن میر محلہ ڈی ایچ پورہ اور اعزاز احمد وانی ولد عبدالرحمن وانی کے بطور ہیں جومنشیات کی تجارت اور غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث تھے۔اس طرح سے کلگام پولیس نے اور ایک کاروائی میں ایک منشیات فروش نثار احمد ڈار ولد عبدالرحمان ساکن سیسمان دانجن کو گرفتار کیا گیا ۔جب اس کے گھر میں منشیات کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملی ۔ جس پر پولیس نے وہاں پر چھاپہ مارکر گھر کی تلاشی لی۔ دوران تلاشی اس کے وہاں سے 25کلو گرام خشخاش پوست بر آمد کی۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں ایف ائی آر نمبر26/2022کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے مزید تفتیش شروع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں