74

ملک میں کورونا وائرس کیمزید 16ہزار نئے کیسز

ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5لاکھ 12ہزارسے متجاوز
نئی دہلی، 21فروری// ہلاکت خیز کورونا کی سست رفتاری کے درمیان گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا وبا کے 16051نئے کیسز درج ہوئے ہیں صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں 7لاکھ 706افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی اس کے ساتھ ہی آج صبح 7بجے تک 175کروڑ 46لاکھ 25ہزار 710کووڈ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کووڈ ا وائرس کے 16ہزار 51نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد دو لاکھ دو ہزار 131تک پہنچ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.47 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی یومیہ وائرس کی شرح 1.93فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 37ہزار 901مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے اور مجموعی طور پر چار کروڑ 21لاکھ 24ہزار 284لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.83فیصد ہے۔ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز وائرس سے 206افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 512109ہو گئی۔ اس وقت کورونا سے اموات کی شرح 1.20فیصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں