ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

جموںمیں 26 سالہ نوجوان کی مبینہ خود کشی راجوری: سڑک حادثے میں ایک ہلاک، تین زخمی

   80 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

سرینگر لہہ شاہراہ پر تیل ٹینکر ڈرائیو ر کے قابو سے باہر ہوا

سرینگر//21فروری//جموں کے وکاس نگر علاقے میں 26سالہ نوجوان کو اپنے ہی گھر میں لٹکتے ہوئے پایا گیا جبکہ راجوری ٹریفک حادثے میں ایک شخص از جان جبکہ تین دیگر شدید طورپر زخمی ۔ یو پی آئی کے مطابق جموں کے وکاس نگر علاقے میں پیر کی صبح ایک 26 سالہ نوجوان کو اپنے ہی گھر میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں کے وکاس نگر علاقے میں پیر کی صبح ایک نوجوان کو اپنے ہی گھر میں ایک پنکھے سے لٹکتے ہوئے پایا گیا۔متوفی کی شناخت 26 سالہ شوبھم شرما کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جائے موقع سے کوئی ’سوسائیڈ نوٹ‘ بر آمد نہیں کیا گیا۔راجوری قصبہ میں پیر کی صبح پیش آئے ایک حادثے میں ایک شخص کی جان چلی گئی جبکہ تین دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹیمپو ٹریولر جس میں 7 مسافر سوار تھے، سلانی پل سے ڈسال جا رہا تھا اور واٹر پوائنٹ ایریا کے قریب ٹپر سے ٹکرا گیا اور سڑک سے پھسل کر سڑک کے کنارے کھڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گیا۔اس حادثہ میں ڈرائیور سمیت چار مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیاگیا۔ہسپتال میں ایک زخمی ، جس کی شناخت سجاد علی ولد محمد علی ساکنہ سواری گاؤں راجوری کے طور پر کی گئی، کی موت ہو گئی۔تین دیگر مسافر ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔زخمیوں میں رفاقت حسین، امتیاز احمد اور محمد عرفان شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ راجوری سٹی پولیس چوکی کی ایک ٹیم موقع پر موجود ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.