حکومت سرحدی علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے/ امیت شاہ 47

6سے 8مہینوں کے اندرا ندر جموں وکشمیر میں اسمبلی چناو ہونگے

حد بندی کمیشن کا کام مکمل، پاکستان کے ساتھ بات چیت کیلئے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا // امیت شاہ
سرینگر//21فروری//مرکزی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں آنے والے چھ سے آٹھ مہینوں کے اندر اندر جموں میں اسمبلی انتخابات ہونگے کیونکہ حد بندی کمیشن نے لگ بھگ اپنا کام مکمل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں ا ب چناو کسی بھی صور ت میں منعقد کرائے جائیں گے اور اس میں اب شکوک و شبہات کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے۔ یو پی آئی مانٹرنگ کے مطابق نیوز 18کو دئے گئے ایک انٹرویو میں مرکزی وزیر داخلہ نے واضح کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات آنے والے چھ سے آٹھ مہینوں کے اندراندر منعقد کرائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حد بندی کمیشن نے اپنا کام لگ بھگ مکمل کیا ہے لہذا چناو کا بگل بج گیا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے کشمیر کے متعلق دئے گئے بیان پر وزیر داخلہ نے بتایا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور اس پر اب کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ بھاجپا کی مرکزی حکومت نے کشمیر پر اپنا موقف سخت کیا ہے کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے لہذا اس بات کسی کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ وزیر داخلہ نے راہول گاندھی کی جانب سے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوران کشمیر کے متعلق دئے گئے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راہول گاندھی کو ملک کی تاریخ کی کوئی علمیت ہی نہیں ہے۔ اُن کے مطابق سال 1962میں کیا ہوا راہول گاندھی کو اس کی کوئی علمیت ہی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ مرکزی حکومت نے پاکستان اور چین دونوں کو سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجدہ حکومت نے ملک کی سرحدوں کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راہول گاندھی کو پارلیمنٹ میں اس طرح کے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ یہ ملک کے دفاع سے جڑا مسئلہ ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آئے ہیں اور اب لوگ بھی وہاں آزادفضائوں میں سانسیں لے رہے ہیں۔ اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا ہے جس کا ثمرہ یہ نکلا کہ سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے جموںوکشمیر میں حالات کو معمول پر لایا ہے اور ملک دشمن عناصر کے خلاف موجودہ مرکزی حکومت نے زیرو ٹرولنس اپنائی ہے جس وہ سے جموںوکشمیر کے حالات پچھلے سالوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہوئے ہیں۔ اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے ، لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر موجودہ مرکزی حکومت نے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ آج جموں وکشمیر میں ہر سوں امن و امان ہے ، لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر سرکار زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں