ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

اسکولوں میں کورونا گائیڈ لائنز پر عمل در آمد انتہائی ضروری//ڈاکٹر عمر نذیر

   83 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

اسکولوں میں کورونا گائیڈ لائنز پر عمل در آمد انتہائی ضروری//ڈاکٹر عمر نذیر

12سے 15سال کی عمر کے بچوں کی بھی جلد ہی ویکسینیشن کی جائے گی
سری نگر،21فروری // کمیونٹی میڈیسن اسپیشلسٹ ڈاکٹر عمر نذیر نے بچوں کو اسکولوں میں کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ12سے 15سال کی عمر کے بچوں کی بھی جلد ہی ویکسینیشن کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 15سے 18سال کی عمر کے درمیان بچوں کی لگ بھگ صد فیصد ویکسنیشن ہوئی ہے ۔بتادیں کہ وادی کشمیر میں سرمائی تعطیلات کے اختتام کے ساتھ ہی دو مارچ سے تمام تعلیمی اداروں میں درس و تدرس کا عمل بحال ہوگا۔موصوف اسپیشلسٹ نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے خصوصی پروگرام ‘سکون’ میں اپنی گفتگو کے دوران کہا:‘اسکول کھلنے والے ہیں لہذا بچوں کو چاہئے کہ وہ کورونا گائید لائنز پر من وعن عمل کریں، ماسک لگا کے اسکول جائیں اور ہینڈ سنیٹائزیشن بھی ساتھ رکھیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘اسکولوں میں داخل ہونے سے قبل بچوں کا بخار چیک کیا جانا چاہئے اور جن بچوں میں اثرات پائے جائیں گے ان کا ٹیسٹ کیا جانا چاہئے ’۔انہوں نے کہا کہ کلاس روموں میں کھلی ہوا کا مناسب بند وبست ہونا چاہئے اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دی جانی چاہئے نیز اسکول گاڑیوں میں بھی سینیٹائزیشن کا بند وبست ہونا چاہئے ۔ڈاکٹر عمر نذیر نے کہا کہ 15سے 18سال کی عمر کے بچوں کی لگ بھگ صد فیصد ویکسینیشن ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا:‘بارہ سے پندرہ سال کی عمر کے بچوں کی بھی ویکسینیشن کی جائے گی اس کے لئے ہم مرکزی وزارت صحت کی طرف سے منظوری ملنے کے انتظار میں ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی گذشتہ تین لہروں کے دوران دیکھا گیا کہ بچوں میں اس کے کم اثرات پائے جاتے ہیں جو ایک خوش آئند بات ہے ۔موصوف ڈاکٹر نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں کورونا گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہونا چاہئے لیکن بہتری واقع ہونے کے ساتھ لوگ لیت و لعل کرنے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کو ہر سطح پر کافی محنت کرنا پڑتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی گائیڈ لائنز پر عمل در آمد نے بڑا رول ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.