52

نوجوان زیادہ تر کرکٹ کھیل کو پسند کرتے ہیں

پلوامہ میں ہاکی ٹرف میدان تعمیر ہونے سے نوجوانوں کا رجحان ہاکی کھیل کی طرف بڑھے گا/ مرتضی رحیم
پلوامہ/ تنہا ایاز/ وادی کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے نوجوان زیادہ تر کرکٹ کھیل کو پسند کرتے ہیں۔پلوامہ میں ہاکی ٹرف میدان تعمیر ہونے سے نوجوانوں کا رجحان اس کھیل کی طرف بڑھے گا۔ان خیالات کا اظہار مرتضی رحیم نے ایک انٹرویو میں کیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے پوچھل علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان سپورٹس پروموٹر مرتضی رحیم جن کی سپورٹس پر گہری نظر رہتی ہے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقعہ ملتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وادی کے نوجوان کرکٹ کھیل کو زیادہ پسند اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ایک بچے کو چھوٹی عمر سے ہی اس کی عادت ڈالی جاتی ہے۔ چھوٹی عمر سے ہم اکثر بچے کو کھیلنے کے لیے کرکٹ بیٹ دیتے ہیں۔ بچہ وہی سیکھتا ہے جو اس کو بچپن میں سکھایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر کھیل کے مقابلے منعقد ہونے چاہیے تاکہ نوجوان اپنی پسندیدہ کھیل میں آگے بڑھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں ہاکی ٹرف تعمیر ہونے سے اس کھیل کے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔مرتضی رحیم نے اپنے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ ہاکی ٹرف کے تعمیر کے ساتھ ہی پلوامہ کے نوجوان اب ہاکی کھیل میں بھی دلچسپی لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہر فرد کے لیے کھیل کود بھی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں