56

امتحانات میںبہترین کارکردگی دکھانے والے طلاب کی حوصلہ افزائی

پلوامہ پولیس کی جانب سے تقریب کا انعقاد،ضلع ترقیاتی کمشنر مہمان خصوصی
پلوامہ/ تنہا ایاز/ دسویں اور بارہویں جماعت میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ہونہار طلباء کی عزت افزائی کیلئے پلوامہ پولیس کی جانب سے تقریب کا انعقادکیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقے پر ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی کے علاوہ پولیس کے دیگر افسران موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں پولیس نے ان طلاب کی عزت افزائی کی جنہوں نے حال ہی میں بارہویں اور دسویں جماعت ریگولر امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ضلع کا نام روشن کیا۔اس حوالے سے پلوامہ پولیس کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس دوران طلاب کی عزت افزائی کی گئی۔تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔تقریب میں ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی ،ڈی ایس پی محمد شفیع کے علاوہ پولیس کے دیگر افسران موجود تھے۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر پلوامہ اور ایس ایس پی پلوامہ نے 18 طلاب کو نقد انعامات ،ٹرافی اور توصیفی اسناد سے نوازا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بصیر الحق چودھری اور ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے دسویں اور بارہویں جماعت میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلاب کے ساتھ کھل کر بات چیت کرتے ہوئے انہیں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔تقریب میں جن طلباء کی عزت افزائی کی گئی۔ان میں مہوش الطاف، سوہانہ الطاف، باسط بن منصور، قاضی طیبہ عروس، سلیم بشیر، جبران جاوید ، میر محمد عادل ،فیصل بشیر، عبدالمقید ، پاکیزہ الطاف ، منزہ شفیع ،اقراء جان، ایشان ارشاد، سدھرہ مختار، سہیل احمد ڈار ، لائبہ اشرف ،انیکا سحران اور ذیشان منظور شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں