ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

ہند پاک کے مابین کشیدگی میںکمی کے آثار

   61 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

بھارت پاکستان کے مابین جنگبندی معاہدے پر من وعن عمل کرنے کا ایک سال آج مکمل

بھارت نے 6 ماہی گیروں سمیت 12 پاکستانی کو رہا کیا
سرینگر/18فروری//ہند پاک کے مابین کشیدگی میںکمی کے آثار کے بیچ جزبہ خیر سگالی کے تحت بھارت نے 6 ماہی گیروں سمیت 12 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان واپس بھیج دیا۔ سی این آئی کے مطابق ہند پاک کشیدگی کے چلتے دنوں ممالک کے مابین جزبہ خیر سگالی کے تحت قیدیوں کا تبادلہ جاری ہے جس کے چلتے بھارت نے 6 ماہی گیروں سمیت 12 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان واپس بھیج دیا۔ پروٹوکول افسر ارون پال سنگھ نے بتایا کہ بھارت نے 6 ماہی گیروں سمیت 12 پاکستانی قیدیوں کو اٹاری واہگہ سرحد کے ذریعے پاکستان بھیج دیا ہے۔ جمعرات کو اٹاری واہگہ سرحد کے ذریعے 6 ماہی گیروں سمیت 12 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔ پروٹوکول افسر ارون پال سنگھ کی طرف سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق انہوں نے کہا، “یہ ماہی گیر غلطی سے بھارت میں داخل ہوئے تھے اور اپنی قید کی سزا مکمل کر چکے ہیں۔گزشتہ ماہ پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت واپس بھیج دیا تھا۔ اٹاری واہگہ بارڈر کے پروٹوکول آفیسر ارون پال سنگھ نے بتایا کہ ماہی گیروں کو چار سال تک کراچی کی لاندھی جیل میں رکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.