ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

حج 2022 کیلئے 92 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں

   62 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

حج 2022 کیلئے 92 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں

کریلا اور جموں کشمیر سے سب سے زیادہ عازمین نے درخواستیں دیں ہیں
سرینگر/18فروری//کورونا اور حج کے متعلق غیر یقینی صورت حال کی بناء پر عازمین حج کی درخواستوں میں بھاری کمی آئی ہے۔ اس سال بھی حج کے متعلق غیر یقینی صورت حال ہے۔صرف 92 ہزار تین سو 81درخواستیں ہی موصول ہوپائی ہے۔ جن میں سے سب سے زیادہ کریلا اور وادی کشمیر سے عازمین حج نے درخواستیں دی ہیں۔ ادھرمرکزی حج کمیٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اس مرتبہ تقریباً 19سو کے قریب بغیر محرم کے حج پر روانہ ہونے والی خواتین نے درخواستیں دی ہیں۔یاد رہے کہ حج درخواست فارم بھرنے کی شروعات یکم نومبر 2021سے ہوئی تھی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق حج 2022کیلئے مرکزی حج کمیٹی کو ایک لاکھ سے بھی کم درخواستیں موصول ہونا اپنے آپ میں تشویش کا بائث ہے۔ 15فروری آن لائن حج درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ تھی، فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کے باوجود ساڑھے تین ماہ کی مدت میں مرکزی حج کمیٹی کو صرف 92ہزار تین سو 81درخواستیں ہی موصول ہوپائی ہے۔ یاد رہے کہ حج درخواست فارم بھرنے کی شروعات یکم نومبر 2021سے ہوئی تھی۔مرکزی حج کمیٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اس مرتبہ تقریباً 19سو کے قریب بغیر محرم کے حج پر روانہ ہونے والی خواتین نے درخواستیں دی ہیں۔ ملکی سطح پر 49ہزار تین سو 63درخواستیں مرد عازمین کی موصول ہوئی ہیں جبکہ 43ہزار 18درخواستیں خواتین عازمین حج کی موصول ہوئی ہیں۔ممبئی کے حج سوشل وکرس گروپ کے پروپیگنڈہ سیکریٹری داؤد حنفی کا کہنا ہے کہ حج کمیٹی اور پرائیویٹ ٹورآپریٹرس کے حج اخراجات میں اب زیادہ فرق نہیں رہا، اس لئے اب عازمین حج پرائیویٹ آپریٹرس کو بھی ترجیح دے رہے ہیں۔ حج کمیٹی کے حج کو سستا اور کفایتی سمجھا جاتا تھا لیکن اب یہ سستا اور کفایتی نہیں رہا ہے۔ داؤد حنفی کا کہنا ہیکہ تقریباً دوماہ قبل وزیربرائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا تھا کہ حج کمیٹی سے حج چارلاکھ تک ہوسکتاہے۔ نقوی دعویٰ کرتے ہیں کہ سبسڈی ختم ہونے کے بعد حج مہنگا نہیں ہوا لیکن ان کا یہ دعویٰ حقیقت پر مبنی نہیں لگتا ہے۔ حج کمیٹی کا حج مہنگا ہونے سے بھی عازمین کی دلچسپی کم ہوتی دیکھائی دے رہی ہے اس نقطے پر بھی غور کرنا چاہئے۔ درخواست کم موصول ہونے میں ملک کے معاشی حالات کا بھی دخل ہے کیونکہ قومی پیمانہ پر عوام معاشی پریشانیوں سے دو چار ہیں۔مرکزی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر یعقوب شیخا سے استفسار کرنے پر معلوم پڑا کہ کورونا اور دیگرگوں معاشی اور غیریقینی صورت حال کی بناء پر حج درخواستیں کم موصول ہوئیں ہیں۔ ان کاکہنا ہیکہ موصول شدہ درخواستیں حالات کے تناظر میں بہتر ہے۔انہوں نے کہاکہ امید ہیکہ اس سال حج ہوگا اور یہی سمجھ کر حج کمیٹی حج 2022کی تیار یوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ حج کن شرائط پر ہوگا اور کن ضوابط کے لحاظ سے ہوگا یہ سعودی حکومت کی گائیڈلائن پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان باہمی معائدہ ہوتا ہے اور ہندوستان کے حصے میں زیادہ نشستیں آتی ہیں تو دوبارہ درخواستیں منگوانے کے عمل پر غور کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ ابھی تک سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان حج 2022کے متعلق باہمی معاہدہ طئے نہیں ہو پایا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدہ طئے ہونے پر ہی حج 2022کی ادائیگی کے امکانات ہوں گے۔حج کے متعلق غیر یقینی صورت حال کے سبب ہندوستانی عازمین حج میں مایوسی پائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کے سبب گزشتہ دو سالوں سے ہندوستانی عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم رہے ہیں کیونکہ صرف سعودی شہریوں کو ہی فریضہ حج کی ادائیگی کا موقع میسر آپایا تھا، اب جبکہ کورونا کے معاملات میں بہتری آ رہی ہے اس کے باوجود غیر یقینی صورتِ حال بنی ہوئی ہے۔ حکومت سعودی کی جانب سے حج کے متعلق کسی بھی قسم کی یقین دہانی بھی سامنے نہیں آپائی ہے۔حج 2022کیلئے ساڑھے تیں ماہ کے عرصے میں صرف 92ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہونا مایوس کن ہے۔ عام حالات میں ہندوستانی عازمین حج کا کوٹہ پونے دو لاکھ کے قریب تک ہوتا تھا اور درخواستیں ڈھائی تین لاکھ کے قریب موصول ہوتی تھیں لیکن اس سال درخواستوں کے حصول کے معاملے میں مرکزی حج کمیٹی کو مایوسی ہاتھ آئی ہے۔ کیرلا اور کشمیر سے سب زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ کیرلا سے 12ہزار 7سو 46درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ جموں کشمیر سے 11ہزار 6سو 92درخواستیں موصول ہوئیں ہیں،جبکہ مہاراشٹر سے 9ہزار 9سو 75،اترپردیش سے 9ہزار 7سو 75درخواستیں مرکزی حج کمیٹی کو موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.