اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار 53

گاندربل میں محکمہ وائلڈ لائف کا گارڈ رشوت لیتے ہوئے گرفتار

سری نگر،18فروری //رشوت خوری کی بدعت کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے انٹی کورپشن بیورو (اے سی بی) نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں جمعے کے روز محکمہ وائلڈ لائف کے ایک گارڈ کو رشوت لیتے ہوئے رنگوں ہاتھوں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔اے سی بی کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا گیا کہ بیورو کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں الزم لگایا گیا کہ گاندر بل کے واسکھورہ میں تعینات محکمہ وائلڈ لائف کا ایک گارڈ شکایت گذار سے محکمے کی طرف سے اس کے ضبط شدہ سامان کو ریلیز کرنے کے لئے اس سے پانچ ہزار روپیہ رشوت مانگ رہا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ شکایت موصول ہونے پر اس سلسلے میں اے سی بی کے پولیس اسٹیشن سری نگر میں ایک کیس درج کیا گیا۔موصوف ترجمان نے کہا:‘تحقیقات کے دوران ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ایک کامیاب جال بچھا کر مذکورہ گارڈ کو ایک دلال کے ذریعے شکایت گذار سے پانچ ہزار روپیہ بطور رشوت مانگتے اور لیتے ہوئے پایا’۔انہوں نے کہا کہ دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا اور اے سی بی نے انہیں اپنی حراست میں لے لیا۔بیان میں گارڈ کی شناخت طارق احمد صوفی ساکن زینہ کوٹ سری نگر جبکہ دلال کی شناخت محمد یاسین بٹ کے بطور کی گئی ہے ۔موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے آزاد گواہوں کی موجودگی میں رشوت کی رقم کو بھی بر آمد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں