ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

وادی میں 21فروری تک موسم خشک رہنے کی توقع //محکمہ

   60 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں

چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کا امکان
سری نگر،18فروری // وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ بیشتر مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارش بھی ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 21فروری تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے ۔ادھر وادی سری نگر اور کپوارہ کو چھوڑ کر وادی کے باقی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے ۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں 18دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درج حرارت منفی7.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی7.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی4.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے ، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی18.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے ک درجہ حرارت منفی 14.8ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع لیہہ میں منفی13.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا وادی میں جمعے کے روز بھی موسم صبح سے ہی خشک رہا تاہم بادلوں اور آفتاب کے درمیان دن بھر سنگھرش جاری رہا۔ دونوں کے بیچ اس کشمکش کے دوران آفتاب کئی بار بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا۔وادی میں بیس روزہ چلہ خورد کا دور اقتدار اختتام پذیر ہونے والا ہے تاہم امسال اس نے بھی چالیس سالہ چلہ کلان کی طرح اپنی طاقت کا مظاہرہ نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.