گرنیڈ حملے کے بعد شہر خاص میں سیکورٹی چوکس 58

گرنیڈ حملے کے بعد شہر خاص میں سیکورٹی چوکس

سرینگر//18فروری//خواجہ بازارنوہٹہ میں گرنیڈ حملے کے بعد پائین شہر میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر خاص میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ یو پی آئی کے مطابق خواجہ بازار نوہٹہ میں گرنیڈ حملے کے بعد شہر خاص میں سیکورٹی کی چوکسی بڑھائی گئی ہے۔ نمائندے نے بتایا کہ پائین شہر کے حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گرنیڈ حملے میں ملوث افراد کو تلاش کرنے کی خاطر سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگالا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پائین شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گرنیڈ حملے کے بعد پائین شہر میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے پیٹرولنگ کا عمل تیز کیا گیا ہے تاکہ مشکوک افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے سیول لائنز علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی چوکسی بڑھائی گئی ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں