ماسئمہ سرینگر میں سی آر پی ایف اہلکاروں پر فائرنگ ، ایک ہلاک ، دوسرا زخمی 54

نوہٹہ سرینگر میں گرنیڈ حملہ ، پولیس اہلکار زخمی

تین دکانوں کو نقصان ، حملہ آوروں کی تلاش جاری
سرینگر//18فروری //شہر خاص کے خواجہ بازار نوہٹہ علاقے میں ایک پُرا سرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے۔ یو پی آئی کے مطابق جمعے کے روز شہر خاص کے خواجہ بازار نوہٹہ علاقے میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب مشتبہ جنگجووں نے سی آر پی ایف کی ایک گاڑی پر گرنیڈ داغا جو نشانہ چوک جانے کے نتیجے میں شاہراہ کے بیچو بیچ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیاجس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ زخمی اہلکار کی شناخت عاشق حسین کے بطور ہوئی ہے اور اُس کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ عین شاہدین نے بتایا کہ شاہراہ پر زور دار دھماکے کے باعث لوگ افرا تفری کے عالم میں محفوظ مقامات کی اور بھاگنے لگے۔ انہوںنے بتایا کہ جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں پر سی آر پی ایف کی گاڑی موجود تھے لیکن دھماکے سے اُس کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ااور سی آر پی ایف کے آٖیسران جائے موقع پر پہنچے اور آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ بتادیں کہ چند ہفتے قبل اسی جگہ پر ایک آئی ای ڈی کو سیکورٹی فورسز نے ناکارہ بھی بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں