61

31جولائی 2022تک 3500اسکولوں کونل سے جوڑ کر پانی کی سہولیات پہنچائی جائے گی

اساتذہ کوگھبرانے کی ضرورت نہیں قوم کے معیمار ہے خدمات کوبلایانہیں جا سکتا /بی کے سنگھ
سرینگر/ 17فروری//جموں وکشمیر میں تعلیم کواونچائیوں پرلے جانے کاارادہ ظاہر کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ 31جولائی تک 3500ان اسکولوں کو نل کے ساتھ جوڑ کر پینے کاصاف پانی فراہم کیاجائے گا اور ایسے اسکول ابتک پانی کی سہولیات سے محروم تھے ہائرسیکنڈری اسکولوں میں سمارٹ کلاسوں کااہتمام ہوگا جو اساتذہ یامحکمہ تعلیم کاکوئی ملازم ملک دشمن یاغیرقانونی سر گرمیوں میں ملوث ہو ان کی تحقیقات ہو گی ۔اساتذہ کوگھبرانے کی ضرورت نہیںہے اساتذہ نے کام کیاہے اور اساتذہ قوم کے میعمار ہوا کرتے ہیں کالجوں میں جدید سہولیات دستیاب رکھی جائیگی ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموںو کشمیرمیں درس وتدریس اسکولوں کالجوں میں پوری طرح سے شروع ہونے کے بعد پرنسپل سیکریٹری (بی کے سنگھ) نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموں وکشمیرمیں تعلیم کو اونچائیوں پرلے جانے کاارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرکار اب پیچھے مڑ کردیکھنے والی نہیں ۔3500کے قریب ایسے اسکولوں کونل کے ساتھ جوڑ دیاجائیگا جو اس وقت پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اور سرکار نے دسمبر 2022تک ان اسکولوں کو نل کے ساتھ جوڑنے کافیصلہ کیاتھا تاہم جنگی بنیادوں پرکام شروع ہونے کے باعث ان تین ہزار پانچ سو اسکولوں کو 31جولائی تک پینے کے صاف پانی کی سہولیت فراہم کی جائیگی ۔پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ ہائر سیکنڈریوں میں سمارٹ کالاسوں کااہتمام کیاجائیگا۔دو ر جدیدکی وہ تمام سہولیات طلاب کو دستیاب رکھی جائے گی جن کی انہیں 21وی صدی میں ضرورت ہے ۔بی کے سنگھ نے کہا کہ کوئی قوم ملک ریاست یا مرکزی زیرانتظام علاقہ اس وقت تک ترقی کی منزلوں کوچھونہیں سکتا جب تک نہ وہ قوم تعلیم کے نور سے آراستہ ہو۔انہوںنے کہاکہ کروناوائرس وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کے باعث تعلیم کاشعبہ برُی طرح سے متاثر ہوا اب ا سکی برپائی کرنی ہوگی جسکے لئے ہم کمربستہ ہوچکے ہیں ۔کالجوں یونیورسٹیوں اسکولوں میں لیبارٹریاں قائم کرنے کی ذکرکرتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور ہم امید کرتے ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہونگے ۔غیرحاضراور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث اساتذہ کونوکریوں سے فارغ کرنے کے باعث اساتذہ میں فکروتشویش کی لہردوڑ نے کی ذکر کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اساتذہ کوفکروتشویش میں مبتلاہونے کی ضرورت نہیں ہے جو زہرکھائے گاوہ مرے گا جن اساتذہ کے خلاف شبہ ہے کہ وہ ملک دشمن اور غیرقانونی سر گرمیوں میں ملوث ہے ان کی تحقیقات ہوگی جوقصور وار پائیگا اس کے خلا ف کارروائی بھی ہوگی ہرایک ا ساتذہ کوڈرنے کی ضرور ت نہیں ہے اساتذہ نے کام کیاہے وہ قوم کے معیمار ہیں ان کے کام کو بلایانہیں جاسکتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں