کشمیر سیاحت کے شعبے میں "سنہری دور" کا مشاہدہ کر رہا ہے ،پچھلے چند ماہ میں 80 لاکھ سیاح وارد کشمیر 52

لیفٹنٹ گورنر کی تمام اداروں کے سربراہوں سے اعلیٰ سطحی میٹنگ

مرکزی اسکیموں ،بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور دوسرے معاملات پر تبادلہ خیال
سرینگر/ 17فروری//سال 2022-23کا بجٹ منظور ہونے سے پہلے جموںو کشمیرکے لیفٹننٹ گورنر کی سر براہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام ا داروں کے سر براہوں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں جموںو کشمیرکی موجودہ صورتحال مرکزی معاونت والی اسکیموں جموںو کشمیرکے لئے منظور ہونے والی نئی بجٹ ریل منصوبوں کوپائے تکمیل تک پہنچانے اداروں کود رکار رقومات پارلیمانی اسٹیڈنگ کمیٹیوں نیتی آ یوگ کی سفارشات پر غور و خوض ہوا ۔اے پی آ ئی کے مطابق سال2022-23کے لئے در کار رقومات منظور ہونے سے پہلے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں تمام اداروں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سال 2021کی کار کردگی اور سال 2022میں اٹھائے جانے والے اقدامات کوزیربحث لایاگیا۔16فروری کو منعقد ہونے والی اس میٹنگ کوانتہائی اہمیت کاحامل قرار دیاجارہا ہے اور اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مرکزی معاونت والی اسکیموں کوبروئے کار لانے جموں وکشمیرکے لئے سال 2022کا مالی بجٹ منظور ہونے میٹرو کاقیام عمل میں لانے ریل پروجیکٹ کومکمل کرنے کے علاوہ پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی جانب سے اور نیتی آیوگ کی سفارشات اورانکشافات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیفٹننٹ گورنر نے تمام اداروں کی سربراہوں کوخبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اب احکامات صاد رکرنا بار بار ٹھیک نہیں ہے اداروں کومتحرک کرنے جواب دیہی کے منصوبوں کومقرر کرنے کے لئے بار بار احکامات صادر کئے گئے اگر چہ احکامات کے مثبت نتائج بھی سامنے آ ئے تاہم خامیاں اب بھی ہیں اور ہمیں اپنے طریقہ کار کو ہرصورت میں تبدیل کرنا ہوگا۔لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ جواب د یہی انتہائی لازمی ہے اور جوادارہ اس سلسلے میں ناکام ثابت ہوگا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لانے سے اب گریز نہیں کیاجائیگا ۔سسٹم کوہم نے بنایاہے اور سسٹم کو ہم ہی بدلا بھی سکتے ہے ۔اداروں کاقیام قانون پرعمل درآمد بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اداروں کوجواب دہ عوام کوبہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے عمل میں لایاجاتاہے اور اگریہ سب زمینی سطح پر دستیاب نہیں ہے یا اس میں کمی ہے کمی کودور کرنا اور بنیادی ڈھانچے کاقیام عمل میں لانے کے لئے اقدامات اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے۔ لیفٹننٹ گورنر نے تمام اداروں کے سر براہوں پرزور دیاکہ سال 2022-23کے لئے جومالی بجٹ منظور ہونے والی ہے اور مرکزی معاونت والی اسکیموں کے تحت جموں وکشمیر کوجوامداد مل رہی ہے اس سے بنیادی سطح پرخرچ کرنا ہوگااور لوگوں کوجن مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہاہے اس سے انہیں نجات دلائی جائے ا ور جس دن ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے سمجھ لے کہ ہم بہتر خدمت انجام دے رہے ہے اور جب لوگ ناراضگی برہمی کا اظہار کرے تو یہ مان لے کہ خامیاں ہیں جن کودور کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں