ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں 56

ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

جموں،17فروری // جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی پانچ کلو میٹر تھی۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق یہ زلزلہ شب کے 3بجکر 2منٹ پر آیا اس کا مرکز ڈوڈہ کا کوئی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی پانچ کلو میٹر تھی۔بتادیں کہ یہ جموں وکشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آنے والے والا دوسرا زلزلہ ہے ۔ وادی کشمیر میں بدھ کی علی الصبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2ریکارڈ ہوئی تھی۔قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔ جموں وکشمیر میں 8اکتوبر 2005کو ایک قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشہ مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.6ریکارڈ ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں